ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 1:09 PM IST

Exhibition Cum Awareness Camp in Baramulla: بارہمولہ کے ٹاؤن ہال کنزر میں آج محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک نمائش اوربیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ہینڈ لوم کی صنعت کو آگے بڑھانا، کاریگروں اور عوام کو ہینڈ لوم کی پوری جانکاری فراہم کرنا تھا۔

بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد
بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد

بارہمولہ میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے بیداری ہروگرام کا انعقاد

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے ٹاؤن ہال کنزر میں آج محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے ایک نمائش اوربیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایک نمائش کم بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں مختلف کاریگروں نے ہینڈ لوم کے اسٹال لگائے تھے۔ مختلف اسٹال شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔ اس پروگرام میں ایسٹرن ڈائریکٹر ہینڈ لوم بارامولہ پبلسٹی افسر بارہمولہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

اس پروگرام میں ہینڈ لوم کے کاریگر مقامی لوگ اور محکمہ ہینڈ لوم کے ملازم بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف بیداری پروگرام ہی نہیں بلکہ ہنڈلوم صنعت کی ترقی کے لئے نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں 68 کنٹیجینٹ پیڈ ورکرس کے درمیان مستقل تقرری نامہ تقسیم

انہوں نے کہا کہ بیداری کم نمائشی پروگرام کے ذریعہ ہنڈلوم سے وابستہ افراد کو تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ یہ صعنت ترقی کرسکے۔ قومی سطح پر بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.