ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’دہلی میں نمازیوں پر حملے کی میں مذمت کرتا ہوں‘: غلام نبی آزاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 6:17 PM IST

Azad on JK situation ڈی پی اے پی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر میں حالت اب ٹھیک ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں آنے اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے جزبات سے نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہاس سے یہاں ہزاروں جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

i-condemn-attack-on-namazs-in-delhi-ghulam-nabi-azad
میں دلی میں نمازیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں: غلام نبی آزاد

میں دلی میں نمازیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں: غلام نبی آزاد

کوکرناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے اتوار کے روز کوکرناگ میں ورکرس کنونشن کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی اے پی کے کئی سینیئر لیڈران موجود تھے، جبکہ کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید جتائی کہ آنے والے انتخابات میں اسی طرح لوگ ڈی پی اے پی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں گے۔ مقررین نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں، تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس دوران پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جموں کشمیر غلام نبی آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تک جتنی بھی سرکار آئی کوکرناگ کے بیش قیمتی قدرتی خوبصورتی کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،حالانکہ وادئے برنگ کے لوگوں کا دیرینہ خواب تھا کہ کوکرناگ کی قدرتی خوبصورتی کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے، تاکہ یہاں کے پسماندہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے لوگوں کا بھر پور ساتھ ملا تو ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کرینگے۔ اپنے خطاب کے دوران غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں آج تک جن بھی عہدوں پر فائز رہا،میں نے ہمیشہ لوگوں کے لیے لڑائیاں لڑی ہیں۔ ڈی پی اے پی کے سرپرست کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے جتنے بھی معاملات ہیں اُن کو حل کرنے کا میں نے عہد کیا ہے، چاہیے ریاست کی بات ہو یا دیگر چھوٹے بڑے مسائل ان کا ازالہ ہم تب کر سکتے ہیں، جب عوام ہمارا پورا ساتھ دے گی۔انہوں نے عوام سے گزارش ہے کہ ڈی پی اے پی کو اپنا بھر پور تعاون کرکے اپنے جموں کشمیر کا مستقبل روشن بنائے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: غلام نبی آزاد

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ کشمیر میں حالت اب ٹھیک ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں آنے اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے جزبات سے نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کے جزبات سے کھیلا جس سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل و غارت کو روکنے کے لیے کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنے مفاد کے لیے لوگوں کے جزبات سے نہ کھیلے۔ دلی میں نمازیوں پر پیش آنے والے واقعے پر آزاد نے کہا کہ میں اس کی مذمت کرتا یوں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز دہلی کے اندرلوک علاقے میں واقع مکی مسجد کے باہر سڑک پر نماز پڑھ رہے لوگوں کو ایک پولیس افسر نے لات مار کر ہٹانے کی کوشش کی۔ اس واقع کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے افسر سمیت کئی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد ہر کسی نے اس کی مذمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.