ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام نبی آزاد کی پارٹی کو'بالٹی' انتخابی نشان الاٹ - DPAP gets Poll Symbol

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 2:38 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 3:00 PM IST

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد لوک سبھا انتخابات میں اننت ناگ راجوری نشست سے جموں کشمیر اپنی پارٹی کی حمایت پر الیکشن لڑیں گے۔ آزاد کی پارٹی کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ’بالٹی‘ کا نشان الاٹ کیا ہے۔

غلام نبی آزاد کی پارٹی کو ملا ’بالٹی‘ کا انخابی نشان
غلام نبی آزاد کی پارٹی کو ملا ’بالٹی‘ کا انخابی نشان

سرینگر (جموں کشمیر) : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی جماعت ’’ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی‘‘ (ڈی پی اے پی) کو آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے ’’بالٹی‘‘ کا نشان الاٹ کیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے اپنی نئی جماعت ڈی پی اے پی کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد بنائی تھی اور انہوں نے پارٹی کا نشان تین رنگوں پر مشتمل ایک جھنڈے کی صورت میں رکھا ہے۔ تاہم اس جماعت کو یہ نشان تب ہی مل سکتا ہے جب وہ اسمبلی انتخابات میں چار سیٹیں جیت پائے گی۔

ڈی پی اے پی کے ترجمان سلمان نظامی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پارلیمانی انتخابات کے لئے ’بالٹی‘ (Bucket) کا نشان دیا ہے۔ آزاد نے یہ پارٹی کانگریس کو چھوڑنے کے بعد بنائی تھی اور ان کے ساتھ کانگریس کے متعدد لیڈران نے شمولیت کی تھی، تاہم کچھ مہینوں کے بعد ہی یہ لیڈران کانگرس میں واپس شامل ہوئے۔

آزاد، آنے والے پارلیمانی انتخابات سید الطاف بخاری کی جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ الائنس میں لڑنے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آزاد اننت ناگ - راجوری نشست سے خود انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے سنہ 2014 میں کانگریس کی ٹکٹ پر ادھمپور- ڈودہ نشست سے انتخابات لڑے تھے لیکن وہاں ان کو بی جے پی کے امیدوار سے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غلام نبی آزاد نے سروری کو ادھمپور نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا

Last Updated :Mar 22, 2024, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.