ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زائرہ وسیم کا طنز، کشمیر میں بجلی نہیں، افسر کا جواب‎

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 1:53 PM IST

زائرہ وسیم کا طنز؛ کشمیر میں بجلی نہیں، افسر کا جواب‎
زائرہ وسیم کا طنز؛ کشمیر میں بجلی نہیں، افسر کا جواب‎

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے کشمیر میں بجلی کی عدم دستیابی پر حکام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کے متواتر اور اچانک چلے جانے سے اب تنگ آگئی ہیں اور سمارٹ میٹرز نصب کیے جانے کے باوجود بجلی نہ ملنا بہت ناانصافی ہے۔ اس پر محکمہ بجلی کے ایک اعلیٰ افسر نے اپنی خفت مٹانے کے لیے زائرہ وسیم کو کہا کہ وہ بجلی چوری روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر ان کی مدد کریں۔

سرینگر: فلمی دنیا سے تائب ہوکر اسلامی طریقہ کار پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والی سابق مشہور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے کشمیر میں بجلی سپلائی کی انتہائی ابتر صورتحال پر پاور محکمہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ زائرہ وسیم نے ایکس (سابق ٹوٹر) پر ایک پیغام میں لکھا کہ کشمیر میں وہ متواتر اور کسی پیش گوئی کے بغیر بجلی بند ہونے کے سلسلے سے کافی تھک چکی ہیں۔ بجلی سپلائی شاذ و نادر ہی متواتر ہوتی ہے اور کسی شیڈول کے تحت فراہم کی جاتی ہے اور خاص طور پر اسمارٹ میٹر کا شوشہ چھوڑنے کے بعد یہ بہت ناانصافی ہے۔

کشمیر میں لوگ واویلا کر رہے ہیں کہ انہیں بجلی کی سپلائی مسلسل اور متواتر نہیں مل رہی ہے۔ لوگ اب بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف کوئی احتجاج بھی نہیں کرتے ہیں کیونکہ حکام بجلی فرام کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ پاور محکمہ نے بجلی فراہمی کا ایک شیڈول جاری کیا ہے لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی ترسیل میں بہتری لارہے ہیں تاہم عوام کو بجلی چوری روکنے میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: چراغ تلے اندھیرا، اوڑی میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

زائرہ وسیم کے ٹویٹ پر کشمیر میں پاور محکمہ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر کے اے ایس افسر مسرت الاسلام ضیا نے انکا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا: ’’پیاری زائرہ وسیم، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری بجلی کی دستیابی میں اضافیہ ہو جائے گا۔ آپ ایک بہترین اثر و رسوخ والی شخصیت (انفلنسر) ہے۔ اپنے پیغام میں اگر آپ ایک آخری لائن میں صارفین کی طرف سے بجلی کے ناجائز استعمال کی مزمت کرتیں تو اس سے سوشل میڈیا پر کافی بحث و تمحیص ہوجاتی۔‘‘

سمارٹ میٹرز پر زائرہ کے طنز کا جواب دیتے ہوئے مسرت ضیا نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ سمارٹ میٹروں سے ہم سمارٹ شہری بن جائیں گے۔ نفیس اسد نامی ایک صارف نے مسرت ضیا کے اس دعوے کو ایک مزاق قرار دیا۔ انہوں نے لکھا : ’’وٹ اے جوک۔ What a Jokeبجلی کی چوری ایک جرم ہے لیکن کسی مجرم کو عوامی سطح پر ذلیل کرنا اور اسے گالیاں دینا مناسب نہیں ہے۔ غلطی کرنے والے کو سزا دیجئے لیکن انکی نجی زندگی کو راستے پر مت لائے۔‘‘ مسرت نے اسکے جواب میں لکھا کہ ’’اس میں مزاق کہاں ہے؟ کے پی ڈی سی ایل، ایک بالٹین کی مانند ہے جس میں چھید ہوا ہے۔ یہ ایک بینک ہے جسے ہر روز بے رحم چور صارفین کی شکل میں لوٹ رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: کشمیر میں سرما کا اختتام، لیکن بجلی کٹوتی میں مزید اضافہ

عمران نامی ایک اور صارف نے لکھا کہ مسرت الاسلام بجلی چوری کو کافی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ سارا کشمیر بجلی چوری میں ملوث ہے۔ ایماندارانہ رائے یہ ہے کہ اس برس سے زیادہ بجلی کٹوتی ہوئی ہے۔ مسرت ضیا نے اسکے جواب میں کہا کہ بیشتر صارفین وقت پر محکمہ کی خدمات کا معاوضہ (بجلی فیس) ادا نہیں کرتے ۔ انکے مطابق ایک کلوواٹ کے لوڈ پر دس کلو واٹ کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ہائی کورٹ میں ہوئی بجلی گل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.