ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں آکسیجن پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی - Fire Break Out n The Oxygen Plant

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 4:14 PM IST

Fire Break Out In Mandi: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال سے متصل پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

منڈی میں آکسیجن پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی
منڈی میں آکسیجن پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی

منڈی میں آکسیجن پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل‌ منڈی کے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کے متصل آکسیجن پلانٹ میں شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب اچانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ مریضوں و ہسپتال عاملہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

موقعے پر فوری فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑی بھی آگ پر قابو کی غرض پہنچ گئی۔ لیکن اُس سے قبل ہی ہسپتال عملہ کی جانب سے آکسیجن پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

اس دوران منڈی میں واقع اسٹیشن ہاوس کے آفیسر سنیل سنگھ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھی موقعے پہنچے اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر رمت پال سىنگھ نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ میں موجود بجلی سپلائی کرنے والے ایک بورڈ میں شارٹ سرکٹ ہوگیا۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبانہ آتشزدگی میں موبائل دکان خاکستر

اس موقعے پر فوری محکمہ پولیس، محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، محکمہ بجلی کو مطلع کردیا گیا تھا۔ لیکن اس دوران ہسپتال عملہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ورنہ ایک بہت بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

واضح رہے آکسیجن پلانٹ میں موجود آکسیجن بیک اپ اسٹوریج ٹینک اگر پھٹ جاتے تو اس دوران جہاں کروڑوں کا مالی نقصان ہونے کا خدشہ رہتا ہے وہیں عوامِ کو کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.