ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں دو منشیات فروش کی جائیدادیں منسلک: پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 7:28 PM IST

drug-peddlers-property-seized-by-police-in-kulgam
کولگام میں دو منشیات فروش کی جائیدادیں منسلک:پولیس

منشیات فروشوں پر شکنجہ کھستے ہوئے کولگام پولیس نے منگل کو دو الگ الگ مقامات پر منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کیا ہے۔ان جائیدادوں میں دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک زیر تعمیر مکان شامل ہے۔

کولگام میں دو منشیات فروش کی جائیدادیں منسلک:پولیس

کولگام(جموں وکشمیر): منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو قرق کر دیا۔


پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس جائیداد منسلکی کی کارروائی کے بارے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے منگل کے روز قیموہ علاقے میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔


پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت معشوق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کھڈونی قیموہ کے بطور کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 'کولگام پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران قرق شدہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے بطور ہوئی ہے'۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن قیموہ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 66/2023 میں ملوث ہے۔

ایک اور کارروائی میں کولگام پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز احمد گنائی ولد مرحوم غلام احمد گنائی کی جائیداد (زیر تعمیر مکان) انڈر سروے نمبر 220 کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے اس جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اٹیچ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس

یار رہے کہ کولگام پولیس کی طرف سے ضلع میں منشیات فروشوں کی اس ماہ تک ضبط کی گئی یہ چوتھی جائیداد ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.