ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این ڈی اے کا زیادہ تر مقابلہ علاقائی جماعتوں سے ہیں: غلام نبی آزاد - Lok Sabha Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 2:10 PM IST

G N Azad on Congressغلام نبی آزاد نے ایک بار پھر نام لئے بغیر عمر عبداللہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ڈی پی اے پی کے امیدوار دیگر لیڈران کی طرح کشمیر میں سیاح یا مہمان بن کر نہیں بلکہ یہاں کے اصل باشندے اور نمائندے بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔‘‘

این ڈی اے کا زیادہ تر مقابلہ علاقائی جماعتوں سے: غلام نبی آزاد
این ڈی اے کا زیادہ تر مقابلہ علاقائی جماعتوں سے: غلام نبی آزاد

این ڈی اے کا زیادہ تر مقابلہ علاقائی جماعتوں سے: غلام نبی آزاد

اننت ناگ (جموں کشمیر) : قریب نصف صدی تک کانگریس سے وابستہ رہنے کے بعد کانگریس سے علیحدہ ہوئے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی بٹ (آزاد) کا دعویٰ ہے کہ این ڈے اے (بی جے پی اتحاد) کا زیادہ تر مقابلہ کانگریس کے بجائے علاقائی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ آزاد نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک ریلی کے دوران عوام سے خطاب کے دوران کیا۔ کانگریس سے علیحدہ ہوئے غلام نبی آزاد نے ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نامی ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد ڈالی۔ تاہم انہوں نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں از خود الیکشن لڑنے کے بجائے پارٹی کے دیگر افراد کو منڈیٹ دیا، جن کے لئے وہ ان دنوں ریلیز کا اہتمام کر رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈی پی اے پی کی جانب سے الیکشن ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے دیگر لیڈران سمیت غلام نبی آزاد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ریلی کے دوران دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی اولاد کے بجائے پارٹی سے وابستہ غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو ہی ترجیح دی۔ آزاد نے کہا: ’’میں نے اصرار کے باوجود اپنی دختر یا فرزند کو منڈیٹ نہیں دیا بلکہ پارٹی سے وابستہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو اس وجہ سے ترجیح دی، کیونکہ میں خود بھی عام کشمیریوں کی طرح خاندانی راج سے تنگ آچکا ہوں۔‘‘

آزاد کا کہنا ہے کہ سرینگر اور اننت ناگ نشست کے لیے اعلان کردہ ان کی پارٹی کے امیدوار حقیقی معنوں میں یہاں کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔ آزاد نے کہا: ’’ادھمپور نشست کے لیے گرچہ ایک تجربہ کار سیاست دان کو منڈیٹ دیا گیا، مگر سرینگر اور اننت ناگ سے نئے چہروں کو ایم پی بننے کا موقع دیا گیا، جو سرما اور گرما، سبھی موسم میں کشمیر میں ہی قیام پذیر رہیں گے۔ دیگر لیڈران کی طرح سیاح یا مہمان بن کر کشمیر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔‘‘

کانگریس پر تبصرہ کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں محض دو ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے جہاں این ڈی اے کا مقابلہ کانگریس سے ہے، تاہم جموں و کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں این ڈی اے کا اصل مقابلہ علاقائی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ آزاد نے اپنی پارٹی کے امیداروں کے حق میں ووٹ دینے اور انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں غلام نبی آزاد کا انتخابی سفر - Lok Sabha Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.