ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کاغذات نامزدگی داخل کئے - anantnag rajouri seat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 4:32 PM IST

ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے جمعہ کے روز اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔ یاد رہے کہ اس سیٹ پر پاڑٹی نے پہلے چیئرمین غلام نبی آزاد کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پارٹی نے ایڈوکیٹ محمد سلیم کو اس سیٹ کے لئے نامزد کیا۔

dpap-candidate-mohammad-saleem-parray-filed-nomination-papers-from-anatnag-rajouri-lok-sabh-seat
ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

اننت ناگ: اننت ناگ راجوری نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔آج ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے ریٹرننگ افسر اننت ناگ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ان کے ہمراہ ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد سمیت پارٹی کے کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی کے خلاف بیان بازی کے حق میں نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کسی کی مخالفت نہ کریں۔ صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور بڑے اور چھوٹے میں فرق نہیں کرتے۔

آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے ایک اعلی تعلیم یافتہ جوان اور محنتی شخص ہیں۔انہوں نے اعلیٰ عدالتوں میں کام کیا ہے ،اسلئے وہ پارلیمنٹ میں عوام کی بہتر نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں نہ وہ کسی کی مخالفت میں دلچسپی رکھتے ہیں، بلکہ ان کی ساری توجہ پارٹی کے ایجنڈے پر ہے ،جس کے تحت وہ عوام کی بجائی اور ان کی خدمت کے خواہاں ہیں۔آزاد نے کہا کہ انہیں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور انہیں امید ہے کہ عوام ان کو خدمت کرنے کا موقعہ دے گی۔

آزاد نے کہا کہ ادھم پور لوک سبھا سیٹ پر ڈی اے پی اے کی پوزیشن مضبوط ہے۔انہوں نے کہا: 'میرے خیال میں الیکشن کمیشن بلکہ مقامی انتظامیہ یہ غلطی کر رہا ہے کہ اودھم پور نشست پر ہر وقت الیکشن کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے جبکہ اپریل بارش کا مہینہ ہوتا ہے جس سے پولنگ متاثر ہوتی ہے'۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

اس نشست سے الیکشن نہ لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: 'غلام نبی آزاد کی کمانڈ خود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں میں ہے، میں دلی سے یہاں لوگوں کی خدمت کے لئے آیا ہوں'۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی اے پی اے نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پہلے پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پارٹی نے ایڈوکیٹ محمد سلیم کو اس سیٹ کے لئے نامزد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.