ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 8:19 PM IST

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

Two Drug Peddlers arrested during naka checkingبڈگام پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات کو ضبط کر لیا ہے۔

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کرکے اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر شیخ العالم ؒ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس چوکی ہمہامہ کی پولیس پارٹی نے ایک کار (ماروتی آلٹو) زیر رجسٹریشن نمبر JK04H-8579 کو روک کر اس کی تلاشی لی، یہ کارہمہامہ سے سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہی تھی۔

بڈگام پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے اپنی شناخت جاوید احمد ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکنہ گگو، ہمہامہ کے طور پر ظاہر کی۔ اور گاڑی کی تلاشی کے دوران چرس جیسا مادہ جس کا وزن تقریباً 70 گرام اور الپرازولم (Alprazolom) کی 58 سٹرپس جس میں 580 ٹیبلٹس تھی، کو ضبط کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرکے جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی۔ بڈگام پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 35/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اسی طرح ضلع کے خانصاحب علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ٹیم نے ایک نائیلون کے دو تھیلے لئے ہوئے ایک شخص رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کا تعاقب کر کے اسے دھر دبوچا۔ بڈگام پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت خورشید احمد میر ولد غلام محمد میر ساکنہ خانصاحب کے طور پر ظاہر کی جبکہ پولیس نے دونوں نائیلون تھیلوں کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے تقریباً دو کلو اور 380 گرام وزنی نیم پسی ہوئی چرس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: کولگام میں دو منشیات فروش کی جائیدادیں منسلک: پولیس

پولیس نے اسے بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس معاملہ کی نسبت سے پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 19/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں ماہ اب تک پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس کے علاوہ عادی نقب زنوں، قمار بازوں اور اور لکڑی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.