ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی، اشوک کول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 5:02 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Parliament Elections 2024 بی جے پی جموں وکشمیر کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی:اشوک کول

اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی آئندہ انتخابات پی ایم نریندر مودی کے ترقی کے ایجنڈے کی بنیاد پر لڑے گی۔ انہوں نے کہا آج گُپکار الائنس کہیں نہیں ہے اسی طرح انڈیا الائنس کا بھی کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

اشوک کول کے مطابق ان کی جماعت بڑی قوت کے ساتھ جموں کشمیر اور لداخ کی پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جبکہ انہیں نا ہی انڈیا الائنس اور نہ ہی گُپکار الائنس سے کوئی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا


کھنہ بل میں اننت ناگ - راجوری پارلیمانی سیگمنٹ کے دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر اشوک کول نے کہا کہ اننت ناگ کی نشست پر جیت کو لیکر بی جے پی کی امیدیں کافی روشن ہیں۔ اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی آئندہ انتخابات پی ایم نریندر مودی کے ترقی کے ایجنڈے کی بنیاد پر لڑے گی۔

انہوں نے کہا جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب عوام کے لیے مختلف اسکیمیں عمل میں لائی ہے اور آج ان اسکیموں کے دریعے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب کوئی گُپکار الائنس نہیں ہے۔ ساری پارٹیاں اپنے امیدوار کو الیکشن میں کھڑا کر رہی ہے۔اسی طرح نہ صرف کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے اور بی جے پی جموں وکشمیر کی پانچوں ہارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں: انڈیا الائنس محض فوٹو شوٹ تھا، بی جے پی


اس موقع پر الطاف ٹھاکر، محمد رفیق ،وانی ایڈوکیٹ سید وجاہت ویر سراف اور دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ لیڈران نے کارکنوں سے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کی بھی تلقین کی، تاہم آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو ممکن بنایا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.