ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایک حاملہ خاتون کو زوجیلا پاس پر ریسکو کیا گیا - Pregnant Women Rescue Zojila Pass

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 12:00 PM IST

ایک حاملہ  خاتون کو زوجیلا پاس پر ریسکو کیا گیا
ایک حاملہ خاتون کو زوجیلا پاس پر ریسکو کیا گیا

Pregnant Women Rescue At Zojila Pass گاندربل ضلع میں واقع زوجیلا پاس کے قریب سے انتظامیہ نے ایک خاتون کو ریسکو کیا ہے۔ برفانی تودہ گرنے کے سبب حاملہ خاتون کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پھنس گئی تھی۔

ایک حاملہ خاتون کو زوجیلا پاس پر ریسکو کیا گیا

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع زوجیلا پاس کے قریب سے انتظامیہ نے ایک خاتون کو ریسکو کیا ہے۔برفانی تودہ گرنے کے سبب حاملہ خاتون کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پھنس گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور بی آر او نے اس وقت ایک حاملہ خاتون کو زوجیلا پاس پر ریسکو کیا جب پانی متھہ میں ایک بھاری برکم برفانی تودہ گر آیا تھا۔ زوجیلا پاس کے پانی متھہ میں منگل کو ایمبولینس گاڑی نکالنے کے لئے بھاری مشنری کا استعمال کیا گیا۔ اہلکاروں نے اس کے لئے بڑی مشقت بھی کی۔

اس کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے افسران اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔تمام اہلکاروں کی جانب سے برفانی تودے میں پھنسی حاملہ خاتون اور ایمبولنس کو نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری - Avalanche Warning in Kashmir

ایس او فاروق احمد اپنے ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر زوجیلا پاس پر پہنچے اور بی آر مزدوروں کی مدد سے ایمبولینس گاڑی کو برفانی تودے سے باہر نکال کو حاملہ خاتون کو بھی صحیح سلامت اپنی منزل کی طرف روانہ کیا۔ لوگوں نے ٹریفک پولیس اور بی آر او اہلکاروں کی اس اقدام کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وادی کشمیر میں حاملہ خاتون کو لے جارہی ایک ایمبولنس برف میں پھنس گئی تھی جس کو فوجی اہلکاروں نے ہاسپٹل پہنچایا تھا۔ شدید برفباری کے دوران کئی مرتبہ گاڑیوں کے پھنس جانے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.