ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں "پیپلز لائنس" کے نام سے نیا سیاسی محاز تشکیل - Jammu Kashmir Peoples Front

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 9:40 PM IST

"پیپلز لائنس" کے نام سے کشمیر میں  نیا محاز تشکیل
"پیپلز لائنس" کے نام سے کشمیر میں نیا محاز تشکیل

پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کے ٹوٹنے کے بعد عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے کشمیر میں ایک نیا سیاسی محاذ کو تشکیل دیا ہے۔ اس فرنٹ کا نام جموں و کشمیر پیپلز فرنٹ رکھا گیا اور اس فرنٹ میں عوامی نیشنل کانفرنس ،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی اور شیعہ فیڈریشن شامل ہیں۔

کشمیر میں "پیپلز لائنس" کے نام سے نیا سیاسی محاز تشکیل

سرینگر: سرینگر میں ایک نیا سیاسی محاذ وجود میں لیا گیا اور عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے نئے محاذ کے تشکیل کا اعلان کیا۔اس فرنٹ کا نام "جموں وکشمیر پیپلز الائنس" رکھا گیا ہے۔

نئے الائنس میں موجود جماعتوں کا دعوی ہے کہ یہ الائنس وہ کام کرے گا جو گُپکار الائنس نہیں کر پایا۔اس میں عوامی نیشنل کانفرنس ،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی اور شیعہ فیڈریشن وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک انتخابات کی بات ہے تو وہ بی جے پی کو کسی بھی طرح سے فائدہ ہونے نہیں دے گے۔

عوامی نیشنل کانفرنس نے کے سینئیر نائب صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہفتے کو نئے الائنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گُپکار الائنس برائے عوامی اتحاد یعنی پی اے جی ڈی میں شامل پارٹیاں خاص کر نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی آپسی رسہ کشی کے بعد، ان جماعتوں نے علحیدہ علحیدہ راستہ اختیار کیا جس سے یہ عیاں ہوجاتا ہے کہ جس خاص مقصد یعنی جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے اتحاد کو وجود بخشا گیا اب وہ اس مقصد پر کام کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ایسے میں یہ ضروری تھا کی نیا الائنس بنایا جایا، تاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 اور ریاستی درجے کی بحالی کے لیے دوبارہ سے فعال مہم کا آغاز کیا جائے،جس کے ساتھ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.