ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی اے جی ڈی کے پلیٹ فارم کو زندہ کرنے کی کوشش کروں گا: تاریگامی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 11, 2024, 3:18 PM IST

Tarigami on PAGD split گُپکار الائنس کے ترجمان اعلیٰ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ' پی اے جی ڈی ایک بحرانی صورتحال کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھی، اب اس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اور میں بحیثیت ایک رکن کوشش کروں گا کہ یہ پلیٹ فارم زندہ رہے۔'

محمد یوسف تاریگامی
محمد یوسف تاریگامی

سرینگر: سی پی آئی (ایم) کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن(پی اے جی ڈی) کے پلیٹ فارم کو زندہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا: 'اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی اے جی ڈی بحرانی صورتحال سے دو چار ہے'۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔


بتادیں کہ محمد یوسف تاریگامی پی اے جی ڈی کے ترجمان اعلیٰ ہیں، جس کی دو بنیادی اکائیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے ہیں۔


پی اے جی ڈی میں بگاڑ پیدا نے کے بارے میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر نے کہا کہ 'پی اے جی ڈی ایک بحرانی صورتحال کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھی، اب اس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اور میں بحیثیت ایک رکن کوشش کروں گا کہ یہ پلیٹ فارم زندہ رہے'۔


ان کا کہنا تھا: 'پی اے جی ڈی میں بحران ہے تاہم میں کوشش کروں گا کہ یہ مزید کار گر بنے اور اس میں مزید لوگ شامل ہوجائیں'۔


انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر ایم وائی تاریگامی نے کہا: 'عمر عبداللہ صاحب اور محبوبہ مفتی اس الائنس کے رکن ہیں جبکہ میں اس کا رکن نہیں ہوں'۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ سرینگر کے بارے میں انہوں نے کہا: 'اس دورے سے ہم چاہتے تھے کہ کچھ راحت ملے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا پُرانی باتوں کو ہی دہرایا گیا، ہم چاہتے تھے کہ وزیر اعظم کوئی نئی بات کریں گے'۔

مزید پڑھیں:



انہوں نے کہا: 'ہماری پنڈت برادری جن کو یہاں سے مجبور ہو کر نکلنا پڑا جس پر ہم سب کو رنج ہے، امید تھی کہ ان کو کچھ راحت ملے گی ان کی راحت کے لئے کسی پیکج کا اعلان کیا جائے گا لیکن ایس بھی کچھ نہیں کیا گیا'۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.