ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں پارلیمانی حلقہ کے لیے 26 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Lok sabha election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 12:34 PM IST

جموں پارلیمانی حلقہ کے لئے 26 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
جموں پارلیمانی حلقہ کے لئے 26 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Candidates File Nomination Papers in Jammu: جموں پارلیمانی حلقے کے لیے کل 26 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس موقعے پر ضلع انتظامیہ کے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جموں: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں فہماگہمی عروج پر ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

جموں پارلیمانی حلقہ کے لیے 26 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، جموں نست پر 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ جموں-ریاسی پارلیمانی حلقہ تین اضلاع یعنی جموں، سانبہ اور ریاسی پر مشتمل ہے جس میں کل 17,67,837 ووٹرز ہیں جن میں سے 9,15,010 مرد اور 8,52,796 خواتین اور 18 خواجہ سراء ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں پارلیمانی نشست: جہاں مختلف طاقتوں کا ہوگا تصادم - Jammu Parliamentary Constituency

اس حلقے میں 2416 پولنگ اسٹیشن اور 18 اسمبلی حلقے ہیں۔ 26 امیدواروں نے جموں میں ریٹرننگ آفیسر (آر او) جموں پارلیمانی حلقہ کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ چار اپریل تھی کاغذات کی جانچ پڑتال 6 اپریل کو ہوگی اور امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے۔ جموں لوک سبھا حلقہ ملک بھر کے ان 88 حلقوں میں سے ایک ہے جہاں 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.