ETV Bharat / international

مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینیوں کی موت

author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 21, 2024, 11:00 AM IST

Updated : Mar 21, 2024, 1:49 PM IST

Israeli aggression in West Bank غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی اپنی جارحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں ایک ڈرون حملے سے تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جنین: شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں بدھ کو ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع مقامی ذرائع نے دی۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اہلکار محمود السعدی نے ژنہوا کو بتایا کہ امدادی ٹیموں نے گاڑی سے تین نوجوانوں کی لاشیں نکالیں، جو مسخ اور جلی ہوئی تھیں۔

فلسطینی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جب کہ کیمپ اور شہر کی فضائی حدود پر اسرائیلی جاسوس طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنین میں ایک کار میں سوار چار فلسطینی عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا، جن میں اسلامی جہاد کے دو سینئر ارکان بھی شامل تھے۔

پچھلے کچھ سالوں میں جینن کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی فلسطینی تشدد میں ایک اہم فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔ گذشتہ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مغربی کنارے کے نیم خودمختار حصوں کا انتظام دیکھنے والی فلسطینی اتھارٹی جنین میں محدود ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، تنازع شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 435 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 21, 2024, 1:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.