ETV Bharat / international

مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جھڑپیں

author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 13, 2024, 8:44 AM IST

Updated : Mar 13, 2024, 9:39 AM IST

رمضان المبارک میں مغربی کنارہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے جنین میں چھاپہ ماری کی جہاں ان کو فلسطینی مزاحمتی گروپ جنین بریگیڈز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

یروشلم: اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے، انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ زبردست جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈرونز اور ایک خفیہ خصوصی یونٹ کی مدد حاصل کرتے ہوئے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں نے، بدھ کے اوائل میں چھاپے ماری کی ہے۔ الجزیرہ عربی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروپ جنین بریگیڈز نے کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپ ہوئی ہے۔

مغربی کنارے کے کئی مقامات پر اسرائیلی فورسز نے چھاپے مارے ہیں۔ جس میں تلکرم کے مشرق میں واقع انابتا قصبہ شامل ہے جہاں گولیاں چلائی گئیں۔ نابس کے جنوب میں بورین گاؤں میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر حملہ کر کے ایک 35 سالہ شخص اور اس کا تین ماہ کے بچے کو زخمی کر دیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں پٹاخوں سے کھیلنے والے ایک نوعمر لڑکے سمیت تین فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ رامی الحلحلی نے ان کی طرف آتش بازی کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ لیکن عینی شاہدین کے اکاؤنٹس نے دو ویڈیوز کی تصدیق کی ہے۔ ایک اس لڑکے کا ہے جو اسرائیلی فوجیوں کے آس پاس نہیں بلکہ ہوا میں آتش بازی کر رہا ہے۔ اور دوسرا اسے گولی لگنے کے بعد وہ زمین پر پڑا ہوا ہے، اور اس کی ماں کو پریشان حال دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقہ کی مسجد نے کہا ہے کہ وہ کل یوم سوگ اور ہڑتال کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جہاں تمام کاروبار بند رہیں گے تاکہ لوگ ان کی موت پر سوگ منائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 13, 2024, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.