ETV Bharat / international

اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے - Israel targeting women in Gaza

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 3:17 PM IST

اسرائیل خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے
اسرائیل خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے (Etv Bharat)

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے چلتے یہاں پر مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں پرعوام کو ضروری اشیأ بھی میسر نہیں ہے۔ یہاں تک کہ دودھ پلانے والی یا حاملہ خواتین کے لئے بھی طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس حملے میں ابھی تک صرف خواتین ہی کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی میں حملوں میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 10,000 سے زائد خواتین جاں بحق اور 19,000 دیگر زخمی ہو چکی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں یومیہ اوسطاً 37 بچے اپنی ماؤں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ انکلیو میں 155,000 سے زیادہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کے لیے حالاتِ زندگی بہت ہی زیادہ خراب ہیں خاص طور پر وہ علاقعے جہاں نہ تو پانی میسر ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات جن کی ضرورت ہر ایک حاملہ خاتون کو ہوتی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں مرد اور خواتین دونوں کے علاوہ بچوں کو ضروری غذا بھی میسر نہیں ہے اور نہ ہی طبی سہلولیات مل رہی ہیں۔ ان شیر خوار بچوں کو بھی اسرائیلی جنگ کے چلتے متاثر ہونا پڑ رہا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے جمعہ کو کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 34,622 ہو گئی ہے اور 77,867 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مہلک حملے کیے جن میں 26 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.