ETV Bharat / international

روسی فوج میں بھارتیوں کی بھرتی روکنے کے لیے حکومت نے کارروائی تیز کی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 8, 2024, 10:48 PM IST

Indians In Russian Army وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ کام کرنے کا جھانسہ دیا گیا تھا، جھوٹے حیلوں اور وعدوں پر بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور بے ایمان عناصر کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: حکومت نے ملازمت کے لیے روسی فوج میں بھارتی شہریوں کی بھرتی کے معاملے پر سخت کارروائی شروع کر دی ہے، سفارتی سطح پر روسی حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے کم از کم 20 بھارتیوں کو سروس سے آزاد کرکے وطن واپس لانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک میں جھوٹ بول کر بھرتی کرانے والے ایجنٹوں کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے کارروائی شروع کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں اس موضوع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، "تقریباً 20 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم ان کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی بھارتی شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ کام کرنے کے لئے دھوکہ دیاگیا ہے۔ ہم نے ایسے بھارتی شہریوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے روسی حکومت کے ساتھ پورے عزم اور سنجیدگی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک میں جھوٹے حیلوں اور وعدوں پر بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور بے ایمان عناصر کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے کل کئی شہروں میں چھاپے مار کر اور مجرمانہ ثبوت اکٹھے کرکے انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ کئی ایجنٹوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جیسوال نے کہا، ’’ہم ایک بار پھر بھارتی شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ روسی فوج میں معاون ملازمتوں کے لئے ایجنٹوں کی پیشکشوں سے متاثر نہ ہوں۔ یہ زندگی کے لئے خطرے سے بھرا ہوا ہے۔ "ہم روسی فوج میں معاون عملے کے طور پر خدمات انجام دینے والے اپنے شہریوں کی جلد از جلد رہائی اور ان کے گھروں کو واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔" (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ایجنٹوں کے جھانسہ میں آکر روس۔یوکرین جنگ میں شامل ہونے والا حیدرآبادی نوجوان ہلاک

روسی افواج میں کام کرنے والے 20 شہری بھارتی سفارت خانے کے رابطے میں ہیں: وزارت خارجہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.