ETV Bharat / international

یمن میں امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ، تین افراد ہلاک، چار زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 2:08 PM IST

حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے جس میں جہاز کے عملے کے تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

صنعاء: خلیج عدن میں ایک امریکی مال بردار جہاز پر یمن کے حوثی گروپ کے میزائل حملے میں بدھ کو کم از کم دو ملاح سمیت تین ہلاک ہو گئے۔ یمن میں برطانوی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دی۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں کم از کم دو ملاح مارے گئے۔ یہ حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی جہاز رانی پر میزائل فائر کرنے کا المناک لیکن ناگزیر نتیجہ تھا۔ اسے روکا جانا چاہیے۔

اس سے قبل ایک بیان میں حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی کارگو جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے داغا گیا ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جہاز سے ٹکرا گیا، جس سے جہاز کو کافی نقصان پہنچا۔ تین ہلاکتوں کے علاوہ عملے کے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری کی گئی دو سیٹیلائٹ تصاویر میں جہاز کے پل اور جہاز میں موجود کارگو کو آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔

گروپ کے ترجمان یحیی ساریہ نے حوثی کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی سے نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ خلیج عدن میں یو ایس ٹرو کانفیڈنس جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ جہاز کے عملے کی جانب سے یمنی بحری افواج کے انتباہی پیغامات کو خارج کرنے کے بعد یہ حملہ کیا گیا۔ ان کا گروپ اس وقت تک حملے بند نہیں کرے گا جب تک اسرائیل غزہ میں فلسطینی حماس کے خلاف اپنی جارحیت ختم نہیں کرتا۔

اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں خاص طور پر حوثیوں کے ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، میزائل سسٹم اور لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار سے منسلک مقامات کو تباہ کیا گیا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.