ETV Bharat / international

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد تقریبا 27 ہزار تک پہنچ گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 8:57 PM IST

Gaza death toll غزہ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 فلسطینی جاں بحق اور 313 فلسطینیوں کے زخمی ہوگئے۔ جس کے ساتھ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 900 اور زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 949 ہو گئی ہے۔

Gaza death toll reaches near 27000 (AP PHOTO)
اسرائیلی فوج کے حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد تقریبا 27 ہزار تک پہنچ گئی (اے پی فوٹو)

غزہ: غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 117 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

وزارت نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 فلسطینیوں کو جاں بحق اور 313 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 900 اور زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 949 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں موجود ہیں اور طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کی وجہ سے ان لاشوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ہسپتالوں کے اطراف بھی حملے کیے جارہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کئی روز سے العمل ہسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا ہسپتال میں ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.