ETV Bharat / international

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 272 تک پہنچ گئی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 14, 2024, 4:16 PM IST

Gaza Death Toll reaches 31,272
غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 272 تک پہنچ گئی

Gaza Death Toll غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو ہلاک اور 135 دیگر کو زخمی کردیا، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,272 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ: غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31,272 ہوگئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو ہلاک اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,272 اور 73,024 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

اس دوران مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے تنازعات کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں کے ضائع ہونے کی مذمت کی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’یہ چونکا دینے والی بات ہے۔ صرف چار ماہ میں غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا بھر میں چار سال کی جنگوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہ جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے۔ یہ ان کے بچپن اور مستقبل کے خلاف جنگ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جنوبی اسرائیلی سرحد سے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔ حماس کے حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.