ETV Bharat / international

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار، صیہونی افواج کی تازہ بمباری میں درجنوں جاں بحق، متعدد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:19 PM IST

ماہ رمضان میں بھی اسرائیل بھوک سے مغلوب اور روزہ دار فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: غزہ کی مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وسطی دیر البلاح میں، منگل کی شام ایک حملے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی، جب کہ غزہ شہر میں، دراج کے محلے میں ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور چار بچے زخمی ہوئے۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)
بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)

صلاح الدین اسٹریٹ پر ایک گھر پر بمباری میں متعدد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ الصحابہ اسٹریٹ پر ایک مکان پر ہونے والے تیسرے حملے میں بہت سے لوگ زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔ جنوبی خان یونس پر بھی حملے ہوئے ہیں۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)
بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,184 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)
بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 72 فلسطینی ہلاک اور 129 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 31184 سے زائد اور زخمیوں کی تعداد 72,889 تک پہنچ گئی ہے۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)
بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)

طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی غزہ شہر میں کویتی چوراہے پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)
بمباری کے سائے میں غزہ کے سحر و افطار (Photo: AP)

انروا کے مطابق غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے اور لمحہ بہ لمحہ بگڑتی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں 25 افراد غذائی قلت اور پانی کی کمی سے مر چکے ہیں۔ ان میں 21 بچے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.