ETV Bharat / health

روزہ رکھنے کے طبی فوائد اور کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے: ڈاکٹر محمد چاند باغوان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 12:46 PM IST

Special Interview with Dr Md Chand: ڈاکٹر محمد چاند باغوان نے بتایا کہ روزہ رکھنے کے طبی فوائد بہت زیادہ ہیں۔ عام طور پر جو میڈیم ڈائٹ کا استعمال کرتا ہے تو وہ اپنے وزن کو بآسانی کم کر سکتا ہے۔ جس سے کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔

Fasting has many medicinal benefits. It can cure many diseases
Special Interview with Dr Mohammad Chand Bagwan regarding health during Ramadan

رمضان المبارک میں صحت کے تعلق سے ڈاکٹر محمد چاند باغوان سے خصوصی گفتگو

جونپور: ماہ رمضان کا روزہ رکھنا ایک فرض عبادت ہے۔ جس کے بے شمار اجر و ثواب ہیں اس ماہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللّٰہ نے اس میں قرآن مجید کو نازل فرمایا۔ اجر و ثواب کے ساتھ روزہ رکھنے سے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں اور ساتھ ہی روزہ کی حالت میں روزہ دار کو افطار و سحر کے وقت کس غذا کا استعمال کرنا ہے اور کون سی چیزیں صحت کے لیے مضر و نقصان دہ ہیں؟ اس طرح کے تمام سوالات کے لیے ای ٹی وی بھارت اردو نے جونپور کے معروف ڈاکٹر و الفا ہیلتھ کیئر ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد چاند باغوان سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر چاند باغوان نے مریضوں اور روزہ داروں کو اپنی قیمتی صلاح و مشورہ سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کھجور سے روزہ افطار کرنا طبی فوائد سے بھرپور

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد چاند باغوان نے بتایا کہ روزہ رکھنے کے طبی بہت فوائد ہیں۔ جنرلی جو میڈیم ڈائٹ کا استعمال کرتا ہے تو وہ اپنے وزن کو بآسانی کم کر سکتا ہے۔ جس سے کئی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی جو شخص منشیات کا عادی ہو وہ بھی روزہ میں اس کو چھوڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ روزہ رکھنے سے مزید دبلے و کمزور ہو جائیں گے ایسا نہیں ہے۔ اگر کیلوری ہم لیتے ہیں اور ڈائٹ اچھی لیتے ہیں تو کمزوری پیدا نہیں ہوگی۔

چاند باغوان نے کہا کہ افطار کرنے کے وقت اگر پیاس کی شدت زیادہ ہے تو کولڈ ڈرنکس، شربت، کیفین کنٹینٹ سے گریز کرنا چاہیے نارمل ٹمپریچر والے پانی کا استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سحری کے وقت کیفین کنٹینٹ کو چھوڑ کر روٹی، ہری سبزیاں، دودھ، دہی کا استعمال کریں تو کھٹی ڈکاریں اور گیس کے بننے سے محفوظ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی، تمباکو نوشی یہ صحت کے لیے مضر ہیں۔ اس سے دل، دماغ اور کڈنی پر اثر پڑتا ہے۔ روزہ اچھا موقع ہے۔ اس طرح کی منشیات سے پرہیز کرنا چاہیے اور اسے چھوڑ دینا چاہیے۔

ڈاکٹر چاند نے کہا کہ شوگر کی بیماری بہت عام ہو چکی ہے اور خاص کر رمضان کے موقع پر بہت گائیڈ لائن آئی ہے۔ شوگر کی وجہ سے لوگ روزہ نہیں رہ پاتے ہیں۔ اگر رہتے ہیں تو اس کی وجہ دوائیں آگے پیچھے کرتے ہیں یا دوا کھا لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شوگر لیول بہت اوپر چلا جاتا ہے یا کم ہو جاتا ہے۔ جو شوگر کے مریضوں کے لیے پریشانی پیدا کرتا ہے۔ اس کے لیے ہم اپنے شوگر کے مریضوں کو ڈائٹ چارٹ مہیا کراتے ہیں کہ انہیں رمضان المبارک میں افطار و سحر کے وقت کیا کھانا ہے اور ان کو افطار و ڈنر میں وقفہ کم کرنا چاہیے اور سحری آخری وقت میں کریں اور اگر شوگر کے مریضوں کو روزہ کی حالت میں غشی، چکر، بے ہوشی اور پسینہ ہوتا ہے تو انہیں اپنی شوگر ٹیسٹ کرنا چاہیے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اور اگر شوگر 70 سے کم ہے تو اس وقت انہیں کچھہ نہ کچھ کھانا ہوتا ہے اور اگر 300 سے اوپر ہے تو پھر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

محمد چاند نے کہا کہ کھجور کھانے کے بہت فائدے ہیں۔ کھجور میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، منرلس، کیلشیم ہے۔ کھجور کو رمضان کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر رمضان المبارک میں کوئی مریض رائے مشورہ لینا چاہتا ہے تو صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اور بعد نماز مغرب نو بجے تک میں اپنے ہاسپٹل پر موجود رہوں گا۔ کوئی بھی اگر صحت کے متعلق صلاح و مشورہ لینا چاہتا ہے تو وہ بلا جھجھک آسکتا ہے۔ اس کی پوری مدد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.