ETV Bharat / entertainment

رنگوں کے تہوار ہولی کے دوران جانوروں کو نقصان نہ پہنچائیں: شردھا کپور - Shraddha Kapoor on Holi

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 25, 2024, 10:56 PM IST

رنگوں کے تہوار ہولی کے دوران جانوروں کو نقصان نہ پہنچائیں: شردھا کپور
رنگوں کے تہوار ہولی کے دوران جانوروں کو نقصان نہ پہنچائیں: شردھا کپور

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی کے دوران جانوروں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی کے دوران جانوروں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخر میں منایا جاتا ہے۔ غور طلب ہو کہ ہولی کے موقع پر شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رنگوں کے تہوار کے دوران جانوروں پر کسی بھی طرح ظلم نہ کریں۔

اس حوالے سے شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کیا، جس میں کئی نامعلوم افراد پالتو کتوں پر رنگ پھینک رہے ہیں۔ اس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ہولی کے دوران خاص طور پر پالتو جانوروں پر رنگ پھینک کر ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کیپشن میں ادکارہ شردھا کپور نے لکھا کہ رنگوں میں زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو جانوروں میں جلد کی الرجی، دانے اور یہاں تک کہ اندھے پن کا سبب بنتے ہیں۔ اگر وہ رنگ کو چاٹتے ہیں تو یہ آنتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اسہال بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی کو ایسا سلوک کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو براہ کرم کارروائی کے لیے پہلی کریں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.