ETV Bharat / entertainment

Shraddha Kapoor meeting a fan: مداح نے گھٹنے پر بیٹھ کر شردھا کپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، دیکھیں یہ پیاری ویڈیو

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 5:39 PM IST

شردھا کپور اس وقت حیران رہ گئی جب ان کے ایک پرستار نے انہیں پھولوں سے سجا گلدستہ دیا۔ مداح نے گھٹنے میں بیٹھ کر خاص انداز میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو گلدستہ پیش کیا۔ جس نے اداکارہ کے چہرہ پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

مداح نے گھٹنے پر بیٹھ کر شردھا کپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، دیکھیں یہ پیاری ویڈیو
مداح نے گھٹنے پر بیٹھ کر شردھا کپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، دیکھیں یہ پیاری ویڈیو

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک مداح کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا، جس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ مداح کو گھٹنے پر بیٹھ کر گلدستہ دیتے ہوئے دیکھ کر اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی ہے۔ شردھا نے یہ شاندار تحفہ دینے کے لیے مداح کا شکریہ ادا کیا۔Shraddha Kapoor meeting a fa

ممبئی ہوائی اڈے پر شردھا کی اپنے ایک مداح سے ملاقات ہوئی جو اداکارہ کے لیے سرخ گلاب سے سجے ایک گلدستہ لے کر آیا تھا۔ شردھا اپنے پرستار کے اس عمل سے بے حد متاثر نظر آئیں۔ انہوں نے نہ صرف مداح سے ہاتھ ملایا بلکہ ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونے سے پہلے اس کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائیں۔

ایک پاپرازی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شردھا کی اپنے مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اداکارہ کو ایک پیارے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور شارٹس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ' خوش قسمت مداح'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' وہ بہت پیاری ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' وہ بہت خوبصورت ہیں۔ میں انہیں بہت پیار کرتا ہوں'۔ بالی ووڈ اداکارہ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 81.8 ملین ہے۔ شردھا کو انڈسٹری میں 13 سال مکمل ہوگئے ہیں اور پوری دنیا میں ان کی چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

شردھا کپور کو آخری بار رنبیر کپور کی ساتھ لو رنجن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم تو جھوٹی میں مکار میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم استری کے سیکوئل میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ دوبارہ راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:شردھا کپور کی بغیر میک اپ والی پیاری تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.