ETV Bharat / entertainment

Shakti Kapoor Dance Video شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کے گانے ' شو می دی ٹھمکا' پر رقص کرتے نظر آئے

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 4:23 PM IST

انسٹاگرام پر شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ اپنی آنے والی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کے گانے 'شو می دی ٹھمکا' پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 'جو بھی اس گانے پر بہترین ٹھمکے لگائے گا اس کی ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کریں گی'۔

شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کے گانے ' شو می دی ٹھمکا' پر رقص کرتے نظر آئے
شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کے گانے ' شو می دی ٹھمکا' پر رقص کرتے نظر آئے

ممبئی: اپنے مداحوں کو ٹھمکا چیلنج دیتے ہوئے شردھا کپور نے انسٹاگرام پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے والد شکتی کپور ان کی آئندہ فلم 'تو جھوٹی میں مکار ' کے نئے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 'شو می دی ٹھمکا' فلم کا تیسرا گانا ہے اور اسے منگل کو ریلیز کیا گیا۔ ریلیز کے ایک دن بعد شردھا نے اپنے والد کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے 'ٹھمکا چیلنج' میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' مارو ٹھمکا، بہترین ٹھمکا میری اسٹوری پہ جائیں گے'۔ اس پوسٹ کو اتنے کم وقت میں لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔ جیکی شراف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'لیجنڈ' ۔ دیگر کئی مشہور شخصیات کے علاوہ راکل پریت نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بہت پیارا'۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس گانے میں شردھا پیلے رنگ کی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ رنبیر کپور شیروانی میں نظر آرہے ہیں۔ اس گانے کو مشہور گلوکار سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے گایا ہے اور پریتم نے کمپوز کیا ہے۔ اس گانے کے بول امیتابھ بھٹہ چاریہ نے لکھے ہیں۔ شائقین اسکرین پر اس نئی جوڑی کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور اور شردھا کپور کے درمیان کی کیمیسٹری قابل دید ہے۔

اس فلم کو لو رنجن نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 8 مارچ 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے بعد رنبیر ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی آنے والی ایکشن فلم 'اینیمل' میں رشمیکا مندانا، انیل کپور اور بابی دیول کے ساتھ نظر آئیں گے۔ دوسری جانب شردھا کپور 'چال باز ان لندن' میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ناگن میں بھی نظر آنے والی ہیں، جو ایک ٹرائلوجی فلم ہوگی۔

مزید پڑھیں:Show Me The Thumka Song Out Now تو جھوٹی اور میں مکار کا نیا گانا ’شو می دی ٹھمکا‘ ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.