ETV Bharat / business

جیو کا خالص منافع بڑھ کر 5445 کروڑ روپے ہو گیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 9:14 PM IST

جیو کا خالص منافع بڑھ کر 5445 کروڑ روپے ہو گیا
جیو کا خالص منافع بڑھ کر 5445 کروڑ روپے ہو گیا

ملک بھر میں دستیاب ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جینیٹ ورک سے 9 کروڑ سے زیادہ صارفین جڑے ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سہ ماہی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

نئی دہلی: جب ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے اکتوبر 2022 میںریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک کے رول آؤٹ کا اعلان کیا تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ریلائنس جیو کا 5G رول آؤٹ دنیا کا تیز ترین 5G رول آؤٹ ثابت ہوگا۔ ملک بھر میں دستیاب ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جینیٹ ورک سے 9 کروڑ سے زیادہ صارفین جڑے ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سہ ماہی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ جیو نیٹ ورک پر کل ڈیٹا کی کھپت 31.5 فیصد بڑھ کر 38.1 بلین جی بی ہو گئی ہے اور ریلائنس جیو کے پورے ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ اب جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک پر منتقل ہو گیا ہے۔ اس کے مطابق، 9 بلین جیبی سے زیادہ کا ڈیٹا ٹریفک بوجھ اب جیوکے 5G نیٹ ورک کے ذریعے سنبھالا جا رہا ہے۔ ریلائنس جیو پر ٹاک ٹائم بھی بڑھ کر 1.37 ٹریلین منٹ ہو گیا ہے۔

ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش ایم امبانی نے اس موقع پر کہا جیو نے دنیا کا تیز ترین 5G رول آؤٹ مکمل کرلیا ہے اور اب یہ ہندوستان بھر میں دستیاب ہے۔ جیو ایئر فائبر کو صارفین کی طرف سے خاص طور پر ٹائر 3 اور 4 ٹاؤنز اور دیہی علاقوں میں اچھا ردعمل ملا ہے۔ اگلی نسل کے نیٹ ورکس، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور تمام کسٹمر گروپس کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں جیو کی سرمایہ کاری آنے والے سالوں میں پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:

ریلائنس جیو نے اقتصادی محاذ پر بھی شاندار نتائج پیش کیے ہیں۔ جیو کا خالص منافع بڑھ کر 5,445 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ تاہم، کمپنی کی فی صارف ماہانہ اوسط آمدنی میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔ لیکن صنعت کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی بڑی وجہ 5G نیٹ ورک پر کی جا رہی ٹیسٹنگ ہے جس کے لیے صارفین سے کوئی رقم وصول نہیں کی جا رہی ہے۔ جیو کے صارفین کی تعداد بھی 47 کروڑ کے ہندسے کو عبور کر چکی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.