ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے دی منظوری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 2:28 PM IST

Uniform Civil Code Uttarakhand 2024 act
اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے دی منظوری

Uniform Civil Code Uttarakhand: اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے، یہ جانکاری وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

دہرادون: اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) بل کو صدر دروپدی مرمو سے منظوری مل گئی ہے۔ غور طلب ہو کہ اب قوانین بننے کے بعد اسے ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود اس کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ریاست کے تمام لوگوں کے لیے یہ بڑی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی سے پاس شدہ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے۔

اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے دی منظوری
اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو نے دی منظوری

انہوں نے مزید لکھا کہ یقینی طور پر ریاست میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ سے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے اور خواتین پر ہونے والے ظلم پر روک لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ اتراکھنڈ میں سماجی مساوات کی اہمیت کو ثابت کرتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم مودی کے وژن کے مطابق اتراکھنڈ حکومت شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور اتراکھنڈ کی اصل فطرت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.