ETV Bharat / bharat

بھارت جوڑو نیائے یاترا آج مہاراشٹر کے نندوربار میں داخل ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:01 PM IST

Bharat Jodo Nyay Yatra
بھارت جوڑو نیائے یاتر ا آج مہاراشٹر کے نندوربار میں داخل ہوگی

Bharat Jodo Nyay Yatra: راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج دوپہر نندوربار سے شروع ہوگی اور اگلے چار دنوں میں مالیگاؤں، ناسک، تھانے اور ممبئی کا احاطہ کرے گی اور 17 مارچ کو شیواجی پارک میں اختتام پذیر ہوگی۔

مہاراشٹر: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج مہاراشٹر کے نندوربار ضلع میں داخل ہوگی۔ پردیش کانگریس نے یہاں ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔

ریاستی قائدین، عہدیداروں اور کارکنوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے کیونکہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد 14 سال بعد اس علاقے میں میٹنگ کرے گا۔ 2010 میں سونیا گاندھی نے آخری بار نندوربار کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں ضلع کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن صحت کی وجوہات کی بنا پر انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

غور طلب ہو کہ یہاں راہل گاندھی کے لیے ایک عظیم الشان پویلین بنایا گیا ہے، جو دوپہر میں نندوربار پہنچیں گے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر سے اسمبلی ہال تک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانگریس نے روایتی قبائلی ہولی کا الاؤ روشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اسے قبائلی انصاف ہولی کانفرنس کا نام دیا ہے۔ راہل گاندھی کا استقبال قبائلی رقص کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ہزاروں قبائلیوں کی شرکت متوقع ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی پاڈوی نے کہا کہ چونکہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد 14 سال بعد یہاں آرہا ہے، اس لیے پارٹی کے تمام کارکنوں میں جوش و خروش ہے۔

پڈاوی نے مزید کہا کہ "راہل گاندھی دوپہر 1:30 بجے سورت کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گے اور تقریباً 2 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نندربار پہنچیں گے۔ علاقہ دھولے چوفولی میں 2 سے 3 بجے تک روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے بعد 3 سے 3.30 بجے تک جھنڈا پروگرام اور 3.30 بجے تک ہولی جلانے کا پروگرام ہوگا۔ راہل گاندھی شام کو ڈونڈائیچک کے لئے روانہ ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے لیے کانگریس کے کئی رہنما اور کارکن جمع ہوئے ہیں۔ ضلع نندوربار، جو آزادی کے بعد سے کانگریس کا گڑھ رہا ہے، کئی سیاسی اتار چڑھاؤ کے باوجود پارٹی کا مضبوط گڑھ اب بھی بنا ہوا ہے۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ ریلی کل مالیگاؤں پھر 14 مارچ کو ناسک اور 15 مارچ کو تھانے سے 16 مارچ کو ممبئی پہنچنے سے پہلے طے شدہ ہے۔ یاترا 17 مارچ کو شیواجی پارک میں اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.