ETV Bharat / state

بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج 56 واں دن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 10:28 AM IST

Bharat Jodo Nyaya Yatra
Bharat Jodo Nyaya Yatra

Bharat Jodo Nyaya Yatra کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کا سفر جاری ہے۔ آج یاترا کا 56 واں دن ہے۔ یاترا ان دنوں گجرات میں چل رہی ہے۔

چھوٹا ادے پور: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج صبح بوڈیلی کے علی پور سرکل سے شروع ہوگی اور نسواڑی کے راستے نرمدا ضلع میں داخل ہوگی۔ یہاں سے یہ کیواڑیہ اور پھر راج پیپلا کے امبیڈکر چوک پہنچے گی۔ راہل گاندھی یہاں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی 10 مارچ تک گجرات میں تقریباً 400 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔

بھارت جوڑو نیائے گجرات کے ہلول سے چھوٹا اودے پور لوک سبھا حلقہ میں داخل ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے پاوا گڑھ میں کھوڈیار ماتا کے درشن کئے۔ شیوراج پور میں بڑی مقدار میں پٹاخے پھوڑ کر یاترا کا خیر مقدم کیا گیا۔ منی پور سے یاترا میں شامل ہونے والے پنڈت انکھی لال تیواری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 24 جنوری سے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں حصہ لیا ہے اور 56 ویں دن چھوٹا ادے پور لوک سبھا حلقہ پہنچا ہوں۔

چھوٹا ادے پور لوک سبھا حلقہ میں یاترا کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ارجن راٹھوا نے کہا کہ بوڈیلی میں قبائلی سماج کی ثقافت کے مطابق یاترا کا 250 سے زیادہ ڈھول بجا کر استقبال کیا جائے گا اور یاترا نرمدا ضلع کے مختلف مقامات سے گذرے گی جہاں راہل گاندھی عوام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کا سفر اتوار 10 مارچ کو صبح 8 بجے سورت کے مانڈوی سے شروع ہوگا، جہاں بس اسٹینڈ چار راستے کے قریب ان کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سورت کے باردولی میں امر جوان چوک پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 25 جنوری سے منی پور کے امپھال سے شروع ہوئی تھی جو مختلف ریاستوں سے گذرتے ہوئے گجرات پہنچی۔ 10 مارچ اتوار کو یاترا گجرات سے مہاراشٹر میں داخل ہوگی۔ اور یہ یاترا ممبئی میں اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.