ETV Bharat / bharat

پران پرتشٹھا کے موقعے پر جموں کے ہندوؤں میں جوش و خروش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:13 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 1:34 PM IST

پران پرتشٹھا کے موقع پر جموں کے ہندوؤں میں جوش و خروش
پران پرتشٹھا کے موقع پر جموں کے ہندوؤں میں جوش و خروش

Jammu programme on Pran pratishtha: پران پرتشٹھا کے موقعے جموں میں ریلیز اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا جب کہ مختلف مقامات پر ایل ای ڈی نصب کرکے رام مندر سے لائیو ٹیلی کاسٹ دکھایا گیا۔

پران پرتشٹھا کے موقع پر جموں کے ہندوؤں میں جوش و خروش

جموں (جموں کشمیر): ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی ایودھیا میں رام مندر میں پران پرتشٹھا کو لیکر ہندو مذہب ماننے والے لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور کئی مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جموں کشمیر میں سب سے بڑی تقریب جموں ضلع میں منعقد ہوئی جبکہ جموں ڈویژن کے تقریباً سبھی اضلاع میں تقاریب کا اہتمام کیا۔

جموں ڈویژن کے جموں شہر سمیت، مضافاتی علاقوں میں بھی جشن کا ماحول رہا۔ سماجی، کاروباری اور تعلیمی اداروں سمیت رام بھکتوں نے ریلیاں برآمد کیں۔ ہر سڑک پر زعفرانی پرچم لہراتے نظر آئے۔ جموں میں سردیوں کے باوجود رام بھگتوں نے تقاریب کا اہتمام کیا۔ رام مندر سے پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ جموں میں 10 مقامات پر بڑے ایل ای ڈی لگا کر دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: ادھو کو رام مندر کی تقریب کیلئے دعوت نامہ ملا لیکن نہیں کریں گے شرکت

جموں شہر کے رگھوناتھ مندر میں بھجن کا انعقاد کیا گیا۔ چترکوٹ سے آئے پنڈتوں نے رامائن کا پاٹ پڑھا جو پیر کی رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ آج رگھوناتھ مندر میں 20 فٹ ایل ای ڈی پر پران پرتشٹھا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ جموں شہر کی سنجے نگر، نانک نگر، گاندھی نگر، ویئر ہاؤس، رگھوناتھ مندر، شیو مندر ریہڑی، اگروال سبھا، جے اینڈ کے برہمن سبھا میں بھی ایل ای ڈی نصب کر لوگوں کو ایودھیا کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دکھایا گیا، وہیں دوسری جانب مسلم اقلیتی علاقوں میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کا نا خوش گوار معاملہ سامنے نہ آئے۔

Last Updated :Jan 23, 2024, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.