ETV Bharat / bharat

عام انتخابات میں انڈیا بلاک کو 300 نشستیں حاصل ہوگی: کانگریس رہنما

author img

By ANI

Published : Mar 20, 2024, 8:15 AM IST

Updated : Mar 20, 2024, 8:24 AM IST

آئندہ عام انتخابات 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے انڈیا بلاک اتحاد تشکیل دیا ہے۔ جس کے کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

Congress leader Manickam Tagore
Congress leader Manickam Tagore

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما مانیکم ٹیگور نے منگل کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈیا بلاک آئندہ عام انتخابات میں 300 سیٹوں پر جیت درج کرے گا۔ منگل کو منعقدہ کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے فوراً بعد ٹیگور نے کہا ہے کہ "چار گھنٹے کی میٹنگ ابھی ختم ہوئی ہے۔ سونیا گاندھی اور ملکارجن کھرگے تمام ریاستی لیڈروں، وزرائے اعلیٰ اور دیگر کے ساتھ بات چیت کی۔ کانگریس پارٹی اچھی طرح سے تیار ہے۔ اور ہم حکمت عملی کے ساتھ امیدواروں کا اعلان کر رہے ہیں۔ کانگریس جیتنے کی جنگ لڑے گی اور انڈیا اتحاد 300 سیٹیں جیتنے جا رہا ہے"۔

دریں اثناء مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جتیندر پٹواری نے کہا کہ مدھیہ پردیش سے امیدواروں کی حتمی فہرست کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ پٹواری نے کہا کہ "ہمارے مدھیہ پردیش کے لیے سنگل نام پروگرامنگ ہو چکی ہے، اب یہ سنٹرل الیکشن کمیٹی کے پاس جائے گی۔ 21 مارچ کو ایک میٹنگ ہوگی اور اس کا اعلان کیا جائے گا۔ انتخابات میں جن لوگوں کی ضرورت ہے، وہ فہرست تیار ہے، انتخابات کے لئے سب کچھ کیا جا رہا ہے"۔

اس کے علاوہ، کانگریس لیڈر بھنور جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ"مدھیہ پردیش انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب سے متعلق آج کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے اور اب یہ 21 مارچ کو ہوگی اور اس پر بحث ہوگی"۔ ساتھ ہی مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے ناموں کا اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا۔ پٹولے نے کہا ہے کہ "سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ 21 مارچ کو ہوگی اور اس کے بعد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ہم 21 مارچ کو باضابطہ طور پر بیٹھ کر (ایم وی اے کی) نشستوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں"۔

کانگریس لیڈر اور سابق کیرالہ ایل او پی رمیش چنیتھلا نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں صحیح طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ 20 مارچ کو ایم وی اے سیٹوں کا اعلان کے بعد ہوگا۔ شیوسینا ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں متحد ہے۔ عوام ان کے ساتھ ہے، اور ان کے کارکنان ان کے ساتھ ہیں، اس لیے ہمیں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، شیو سینا ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے، ہم مہا وکاس اگھاڑی میں ان کے ساتھ ہیں‘‘۔

کانگریس نے مغربی بنگال میں لوک سبھا کی 12 نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ منگل کو کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ کانگریس لیڈر جے وردھن سنگھ نے کہا کہ "اسکریننگ کمیٹی نے اروناچل پردیش، سکم اور مغربی بنگال کے لیے بات چیت کی ہے۔" کانگریس نے لوک سبھا کی 82 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کانگریس نے اپنی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جب کہ اپنی دوسری فہرست میں 43 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ترنمول کانگریس پہلے ہی مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں، ٹی ایم سی نے 22 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ بی جے پی نے 18 سیٹیں جیت کر ایک بڑا سرپرائز دیا تھا۔

Last Updated : Mar 20, 2024, 8:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.