ETV Bharat / bharat

ہولی 2024: مسلم کاریگروں کے اس گلال کی ملک بھر میں مانگ، کبھی شاہی خاندان کی ہوا کرتا تھا شان - Jaipur Shahi Gulal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 12:20 PM IST

مسلم کاریگروں کے اس گلال کی ملک بھر میں مانگ
مسلم کاریگروں کے اس گلال کی ملک بھر میں مانگ

MUSLIM ARTISANS MAKE GULAL: رنگوں کا تہوار ہولی ملک بھر میں جاری ہے۔ آج شروع ہونے والے اس تہوار کا جشن پیر تک جاری رہے گا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو اس تہوار کو مناتے وقت اپنی صحت اور جلد کے تئیں فکرمند رہتی ہے۔ ایسے لوگ جڑی ہربل رنگوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ جے پور کے مسلمان کاریگر سینکڑوں برسوں سے ہربل رنگ 'گلال گوٹا' تیار کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں تفصیل جانیے...

جے پور: راجستھان کی راجدھانی کے بازاروں میں رنگوں کے تہوار ہولی کا رنگ چھایا ہوا ہے۔ اس تہوار کو منانے کے لیے شہر کے باسی رنگ، گلال، عبیر اور پچکاری خریدنے کے لیے بازاروں کا رُخ کر رہے ہیں۔ اس بار لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ بحفاظت ہولی کھیلنے کے لیے اراروٹ اور اور پھل پھول سے بنے ہربل گلال کو لینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ایسے میں جے پور کے ورثے سے وابستہ 'گلال گوٹا' کی مارکیٹ میں زبردست مانگ ہے۔

آج بروز اتوار کو ہولِکا دہن ہوگا۔ نجومیوں کے مطابق اس سال کی ہولی بہت خاص ہے۔ ایسے میں تہوار منانے کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ رنگ میں بھنگ نہ پڑے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ ہولی کھیلنے کے لیے ہربل رنگ اور گلال خریدنے کے لیے بازاروں کا رُخ کر رہے ہیں۔ شہر کے باشندے جے پور کے تریپولیا بازار میں سجے رنگوں اور گلال کی دکانوں پر جوق در جوق آرہے ہیں۔

  • ہربل گلال سے کوئی ری ایکشن نہیں

ہربل گلال فروخت کرنے والے محمد عرفان نے بتایا کہ لوگوں میں ہربل گلال کی مانگ ہے۔ یہ ہربل گلال اراروٹ اور پھل پھول کے رنگوں سے تیار کیا گیا ہے۔ لوگ اپنی صحت کا خیال رکھنے اور جلد کے انفیکشن سے بچنے کے لیے جڑی بوٹیوں کے رنگوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رنگ چمکدار، خوشبودار ہے نیز جسم پر اس سے کسی قسم ری ایکشن نہیں ہوتا۔ اگرچہ کچھ پکے رنگوں میں کیمیکل استعمال کیے گئے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ وہ جسم کو نقصان نہ پہنچائیں۔

  • مسلمان کاریگر بناتے ہیں گلال گوٹا

انہوں نے بتایا کہ ہربل رنگ گلال مارکیٹ میں 100 روپے سے 200 روپے میں دستیاب ہے۔ اس بار فوگ، بلاسٹر، اسکائی شاٹ، سپرے وغیرہ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ لوگ ان فینسی آئٹمز کو پسند کر رہے ہیں لیکن پھر بھی قدرتی رنگوں کا اسکوپ زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہولی ایک ایسا تہوار ہے جس میں جے پور کی گنگا جمنی تہذیب کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سوائی جے سنگھ کے ذریعہ یہاں آباد کیے گئے مسلمان کاریگر آج بھی اس ہندو تہوار کے لیے گلال گوٹا بنانے کا کام کرتے ہیں۔

  • گلال گوٹے کی قیمت 200 روپے تک

گلال گوٹا بنانے والے محمد گلریز نے بتایا کہ جے پور میں آباد ہونے کے بعد سے اب تک ان کی آٹھویں نسل گلال گوٹا بنا رہی ہے۔ لاکھ کے بنے اس گلال گوٹے کا وزن 4 سے 5 گرام ہوتا ہے جس میں ہربل گلال بھر کر 6 گلال گوٹوں کا پیکٹ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ پیکٹ مارکیٹ میں 150 روپے سے 200 روپے میں دستیاب ہیں۔

رعایا پر گلال پھینکتے تھے راجہ

انہوں نے بتایا کہ پہلے جے پور کے راجہ اور مہاراجہ اپنی رعایا کے درمیان ہولی کھیلنے نکلتے تھے۔ ہاتھی پر بیٹھ کر وہ یہ گلال راستے میں کھڑے لوگوں پر پھینکا کرتے تھے اور جب یہ گلال کی گیند کسی شخص کو لگتی تھی تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا تھا۔ تاہم اب یہ گلال گوٹا نہ صرف شاہی خاندان یا جے پور میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہے۔ وہیں گلال گوٹا بنانے والے محمد شمشیر نے بتایا کہ گلال گوٹا بنانے کا کام ہولی کا ڈانڈا لگنے سے شروع ہوتا ہے۔ گلال گوٹا بنانے کے لیے پہلے لاکھ کو ہلکی آنچ پر نرم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کی چھوٹی گولیاں بنا کر پھکنی نما نلکی سے پھلایا جاتا ہے اور اسے پانی سے بھرے برتن میں رکھا جاتا ہے۔ بعد ازاں ہربل گلال بھر کر اسے پیک کر دیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ مکمل طور پر قدرتی ہے۔ اس لیے اس سے کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.