ETV Bharat / bharat

آسام میں بھارت جوڈو نیائے یاترا میں سکیورٹی مسائل سے متعلق کھڑگے نے شاہ کو خط لکھا

author img

By PTI

Published : Jan 24, 2024, 11:44 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 11:54 AM IST

Kharge's Letter to Shah on Rahul's Security آسام میں راہل گاندھی کی بھارت جوڈو نیائے یاترا جاری ہے۔ ایسے میں کل گوہاٹی پولیس اور یاترا میں شامل کارکنوں میں ہوئی جھڑپ کے بعد کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے جس میں یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Kharge writes to Home minister Shah on 'security issues' faced by Rahul Gandhi in Assam
Kharge writes to Home minister Shah on 'security issues' faced by Rahul Gandhi in Assam

نئی دہلی: بھارت جوڈو نیائے یاترا کے ساتویں دن کا آسام میں آغاز ہو چکا ہے۔ کل (23 جنوری) کو آسام پولس کے ذریعہ کانگریس لیڈروں کے خلاف تشدد کی غیر قانونی کارروائیوں کا مقدمہ درج کئے جانے کے چند گھنٹے بعد، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو آسام میں راہل گاندھی کو درپیش سیکورٹی مسائل پر خط لکھا۔ خط میں، کھڑگے نے امت شاہ سے یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آسام پولیس نے منگل کو راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کے خلاف بھیڑ کو گوہاٹی پولیس پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ریاستی پولیس نے گاندھی کی زیرقیادت یاترا کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، جس سے مشتعل کانگریس کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور شہر کے مضافات میں حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹا دیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ کو لکھے اپنے خط میں، کھڑگے نے کہا کہ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جہاں آسام پولس کی جانب سے مناسب سیکورٹی فراہم کرنے میں کوتاہی پائی گئی ہے۔ کھڑگے نے خط میں لکھا ہے کہ راہل گاندھی یاترا کے دوران آسام میں زیڈ پلس سیکورٹی کے حقدار ہیں۔ کھڑگے نے سبساگر ضلع، لکھیم پور، سونیت پور اور ناگاؤں میں اس طرح کے واقعات کی فہرست بھی پیش کی ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ ریاست میں یاترا کے پہلے دن آسام پولس یاترا کے لیے محفوظ راستہ کو یقینی بنانے کے بجائے سبساگر ضلع کے امگوری میں بی جے پی کے پوسٹروں کی حفاظت کرتی پائی گئی۔ کھڑگے نے خط میں لکھا کہ، اگلے دن، بی جے پی سے وابستہ شرپسندوں کو لکھیم پور ضلع میں یاترا کے پوسٹروں اور ہورڈنگز کو توڑتے اور اتارتے ہوئے پکڑا گیا۔ بعد میں، جب یاترا اروناچل پردیش سے واپس آئی تو سونیت پور ضلع میں یاترا پر ایک اور اشتعال انگیز حملہ ہوا، جہاں کا مقامی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کا بھائی ہے۔ کھڑگے نے مزید لکھا کہ" بی جے پی کارکنوں نے ہمارے جنرل سکریٹری جناب جے رام رمیش اور کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم پر حملہ کیا اور ان سے ہاتھا پائی کی۔ جے رام رمیش کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "اسی دن سونیت پور ضلع میں، بی جے پی کے ضلعی پارٹی کے کارکنان نے راہل گاندھی کے قافلے کے قریب پہنچ کر اسے روک دیا۔ پھر بی جے پی کے کارکنوں نے آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر شری بھوپین بورہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کا بہت خون بہہ گیا،"

  • #WATCH | Sonitpur, Assam: Rahul Gandhi being moved inside the 'Bharat Jodo Nyay Yatra' bus by his security personnel and party workers as the Congress MP moved towards a large crowd of people that also included people with BJP flags.

    Meanwhile, Congress has claimed that the… pic.twitter.com/iXOFtsk8PN

    — ANI (@ANI) January 21, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کھڑگے نے الزام لگایا کہ 22 جنوری کو، ناگون ضلع میں، بی جے پی کارکنوں نے گاندھی کے قافلے کو روکا، ان کے بہت قریب آکر انتہائی غیر محفوظ صورتحال پیدا کی۔ "مذکورہ تمام پریشان کن واقعات میں، آسام پولیس منظم طریقے سے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہی اور یا انہیں راہل گاندھی کے قافلے کے قریب آنے کی اجازت دی، ان کے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی کی، اور ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔ کانگریس سربراہ نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی شرپسند کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے یہاں تک کہ تمام درج واقعات کے کافی ثبوت موجود ہیں، اور مزید کہا کہ بہت سے معاملات میں تحقیقات شروع نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسام میں راہل گاندھی اور دیگر کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

کھڑگے نے امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ، یاترا منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، ہم آپ کی مداخلت کی درخواست کرتے ہیں کہ آسام کے وزیر اعلیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جس سے راہل گاندھی یا بھارت جوڑو نیائے یاترا کے کسی بھی ممبر کو شدید ذاتی نقصان پہنچے۔

کھڑگے کے خط کو شیئر کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر شیئر کیا ہے۔

Last Updated : Jan 24, 2024, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.