ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، سنی دیول کو نہیں ملا ٹکٹ - Lok Sabha Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 11:02 PM IST

BJP RELEASES THE 8TH LIST: بی جے پی نے اوڑیشہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے لوک سبھا امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں پنجاب کے گرداس پور سے سنی دیول کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے دیگر جماعتوں سے شامل ہونے والے دیگر رہنماؤں کو بھی امیدوار بنایا ہے۔

BJP RELEASES THE 8TH LIST
بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، سنی دیول کو نہیں ملا ٹکٹ

نئی دہلی: بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں اڑیشہ سے تین، پنجاب سے چھ اور مغربی بنگال سے دو امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ جن میں سینئر ایم پی بھرتری ہری مہتاب بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بیجو جنتا دل چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس میں بی جے پی نے سنی دیول کو گورداسپور لوک سبھا سیٹ سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی نے بنگال میں مزید دو سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ پرناتھ ٹوڈو کو جھاڑگرام سے امیدوار بنایا گیا ہے اور سابق پولیس اہلکار دیباشیس دھرکو بیر بھوم میں شتابدی رائے کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈائمنڈ ہاربر جہاں سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی میدان میں ہیں کے خلاف اب تک امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

غور طلب ہو کہ پارٹی نے اڑیشہ کے جاج پور پارلیمانی حلقے سے ڈاکٹر رابندر نارائن بہیرا، کندھمال سے سکانت کمار پنگراہی اور کٹک سے بھرتری ہری مہتاب کو امیدوار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس سے شامل ہونے والے رونیت سنگھ بٹو کو لدھیانہ سے سیٹ ملی ہے۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے موجودہ ایم پی سشیل رنکو کو بھی جالندھر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح پرنیت کور کو پٹیالہ سے دیا گیا۔

پرنیت کور نے بھی حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس بار بی جے پی نے فرید کوٹ لوک سبھا سیٹ سے ہنس راج ہنس کو میدان میں اتارا ہے، اس سے پہلے وہ شمال مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ سے ایم پی تھے۔ اسی طرح پرنیت کور کو پٹیالہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پرنیت کور نے بھی حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.