اردو

urdu

US Open 2021: عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور

By

Published : Sep 13, 2021, 2:22 PM IST

()
یو ایس اوپن کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ٹو روس کے ڈینیئل میدویدیف نے عالمی نمبر ون سربیائی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے بلکہ اپنے حریف کا سب سے زیادہ 21واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا ہے۔ 25 سالہ میدویدیف نے 34 سالہ نوواک جوکووچ کو لگاتار تین سیٹ میں 4-6، 4-6، 4-6 سے شکست دی، اس سے قبل ڈینیئل میدویدیف اس سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ سے ہار گئے تھے اور 2019 یو ایس اوپن کے فائنل میں نڈال کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details