اردو

urdu

ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن کے ہرسوال کا جواب دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 7:13 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بنگال اسمبلی میں بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔فنڈنگ روک دی ہے اس کی وجہ سے 100دن کام کے تحت کام کرنے والے عام مزدور متاثر ہوئے ہیں ۔ہائوسنگ اسکیم بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے آشیانے نہیں بن رہے ہیں ۔TMC MLAs Protest

ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن کے ہرسوال کا جواب دیا
ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن کے ہرسوال کا جواب دیا

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی ایجنسیوں پر ترنمول لیڈروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 21لاکھ لوگوں کے روپے روک لئے گئے ہیں ۔ بہت سے لوگوں کے پاس اربوں روپے ہیں، جنہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ جب 21 لاکھ لوگوں کا پیسہ روکے جانے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے ۔سیاسی فائدے کیلئے عام شہریوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

بدھ کی دوپہر جب ممتا اسمبلی میں بول رہی تھیں، اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری امیت شاہ کی موجودگی میں دھرم تلہ میں بی جے پی کی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ اسمبلی اسپیکر بیمان بنرجی نے منگل کو شوبھندو ادھیکاری کو سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے سب کچھ خرید لیا ہے! 100 دن کا کام۔ آواس یوجنا، سڑک کے کام کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ جی ایس ٹی کے نام پر ٹیکس ہٹایا جا رہا ہے۔ مچھلی کے تیل میں مچھلی تلی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ بی جے پی انتخابات کے دوران اور انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد دہشت گردی کا الزام لگانے والی پارٹی بھیجتی ہے۔ دوسری طرف، ED-CBI کو ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کے گھر بھیجا جا رہا ہے۔

اسمبلی میں ممتا نےبنرجی کہا کہ اگر میں زندہ ماں درگا کا لباس پہنوں تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ تمام میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔ سی پی ایم یا او سائیڈ (بی جے پی) میں بھی غلط لوگ ہیں۔ کرشنا کلیانی اور تنموئے گھوش کو دھمکی دی گئی تھی کہای ڈی آپ کے گھر جائے گی۔ ای ڈی ان کے گھر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی بنگال کے عوام کی آواز کو خاموش نہیں کراسکیں گی: امت شاہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی کے منحرف ممبر اسمبلی کرشنا کلیانی نے الزام لگایا تھاکہ انہیں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری نے دھمکی دی تھی کہ ان کے گھر پر انکم ٹیکس لگایا جائے گا۔ اتفاق سے چند ماہ قبل کرشنا کے گھر پر ای ڈی اور انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا تھا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت میں پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی سیاہ لباس میں اسمبلی ہال کے باہر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ٹی ایم سی کے ارکان اسمبلی نے امت شاہ کے دورے کولکاتا پر تنقید کیْ

ABOUT THE AUTHOR

...view details