ETV Bharat / state

ممتا بنرجی بنگال کے عوام کی آواز کو خاموش نہیں کراسکیں گی: امت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 6:05 PM IST

ھرم تلہ میں منعقد بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دیدی نے اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرانے کیلئے دو مرتبہ حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو اسمبلی سے معطل کردیا ہے۔لیکن وہ تیسری مرتطہ کامیاب نہیں ہوں گیAmit Shah Slam CM Mamata Banerjee

ممتا بنرجی بنگال کے عوام کی آواز کو خاموش نہیں کراسکیں گی: امت شاہ
ممتا بنرجی بنگال کے عوام کی آواز کو خاموش نہیں کراسکیں گی: امت شاہ

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں منعقد بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حکمراں جامعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پر جم کر تنقید کی۔

بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ دیدی نے اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرانے کیلئے دو مرتبہ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو اسمبلی سے معطل کردیا ہے۔دیدی اسمبلی میں ادھیکاری کو روک سکتی ہیں مگر وہ بنگال کے عوام کی آواز خاموش نہیں کر سکتیں ۔ بنگال کے لوگ کہتے ہیں، دیدی، تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے۔

امت شاہ کی موجودگی میں بنگال بی جے پی لیڈروں نے تقریر کرتے ہوئے دعوے کئے کہ بنگال میں بڑی جیت حاصل کرنے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی ۔تقریر کے آغاز میں امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی آواز کہاں گئی؟ انہوں نےاپنی تقریر کے آغاز میں جھک کر بنگال کے مقدس سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس مٹی نے ہمیشہ ملک کی رہنمائی کی ہے۔گرو رابندر ناتھ ٹیگور، نیتا جی سبھاس چندر بوس، سوامی وویکانند، شیاما پرساد مکھوپادھیائے، آشوتوش مکھوپادھیائےکی تصویروں پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری سرمائی اجلاس کیلئے معطل

امت شاہ نے کہا کہ بنگال کے عوام نے اشارہ دیدیا ہے کہ بنگال میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی بنگال کی 40لوک سبھا کی بیشتر سیٹوں پر بی جے پی جیت حاصل کرے گی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.