اردو

urdu

Sourav Ganguly کرکٹ کے تمام شعبوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی شاندار: سورو گنگولی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 12:43 PM IST

Updated : Nov 16, 2023, 1:37 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی کارکردگی لاجواب رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے کرکٹ تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔

کرکٹ کے تمام شعبوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی شاندار:سورو گنگولی
کرکٹ کے تمام شعبوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی شاندار:سورو گنگولی

کرکٹ کے تمام شعبوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی شاندار: سورو گنگولی

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر وراٹ کوہلی، محمد شامی سمیت تمام کھلاڑیوں کی جم کر ستائش کی ہے۔

سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی کارکردگی لاجواب رہی ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آوٹ کلاس کیا ہے۔ میرے خیال سے ٹیم انڈیا کی یہ اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔اس سے پہلے میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

سورو گنگولی نے کہاکہ ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔فائنل میں ٹیم کا پلڑا بھاری ہو سکتا ہے۔ٹیم انڈیا کی کارکردگی میں تسلسل ہے اور اس کو برقرار رکھنے سے ہی چمپئن بننے کی راہ ہموار جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت تیسرے ورلڈ کپ ٹائٹل سے ایک قدم دور، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست

انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں وراٹ کوہلی کی کارکردگی کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ وہ ایک عظیم کرکٹر ہے۔ رواں عالمی کپ میں رواٹ کوہلی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ہر میچ میں انہوں نے ذمہ داری کے ساتھ بلے بازی کی ہے۔ ان کے قابل اعتماد کھیل کی وجہ سے ہی دوسرے کھلاڑیوں کو بھی کھل کر کھیلنے کا موقع مل ریا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد شامی کی گیندبازی شاندار رہی ہے۔ محمد شامی ایک تجربہ کار گیندباز ہے اور اس سے اس سے بھی زیادہ کی امید کی جا سکتی ہے۔

Last Updated :Nov 16, 2023, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details