اردو

urdu

للت جھا کا ٹی ایم سی کے رہنماوں سے تعلقات ہیں، شبھندو ادھیکاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 7:35 PM IST

Suvendu Adhikari Slam TMC : حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والوں کا ترنمول کانگریس سے تعلقات ہیں۔اس کی جانچ کی جانی چاہئے۔تفتیش سے واضح ہو جائے گا کہ کس کا کس سے تعلقات ہیں۔

للت جھا کا ٹی ایم سی کے رہنماوں سے تعلقات ہیں:شبھندو ادھیکاری
للت جھا کا ٹی ایم سی کے رہنماوں سے تعلقات ہیں:شبھندو ادھیکاری

کولکاتا:گزشتہ روز پارلیمنٹ میں دراندازی کے واقعے کو لے کر سیاست گرم ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کاالزام ہے کہاکہ پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والوں کا ترنمول کانگریس سے تعلقات ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ان کا للت جھا سرغنہ ہے۔للت جھا کا ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنماوں سے اچھے تعلقات ہیں۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جانی چاہئے۔تفتیش سے واضح ہو جائے گا کہ کس کا کس سے تعلقات ہیں۔للت جھا کی تصویر کی بھی جانچ ہونی چاہئے جس میں ترنمول کانگریس کے رہنما نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ للت جھا سے پوچھ گچھ کرنے سے جانچ ایجنسیوں کو سب کچھ پتہ چل جائے گا اس کو لے کر ہنگامہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کی جانب سے اس معاملےمیں اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی خلاف ورزی، 8 سکیورٹی اہلکار معطل

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران چند لوگ داخل ہوگئے تھے۔پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والے اسموک فائر کے ساتھ احتجاج کرنے لگے تھے۔پولیس نے اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details