اردو

urdu

Nitish Mamata Meeting نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

By

Published : Apr 24, 2023, 4:05 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2024 عام انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔

نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات
نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

کولکاتا:عام انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آنے کی کوشش تیز کردی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو متحدد کرنے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پش پش ہیں۔

بی جے پی مخالف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کے لئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ملک کی تمام رہنماوں سے رابطہ کرنے میں مصروف ہیں۔اسی ضامن میں بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ملاقات کی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ست ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال کو لے کر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان 2024 عام انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیی ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم لانے کی یہ ایک شروعات ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تجیسوی یادو سے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں تمام پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہو سکتی ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ اس کے بعد بہار میں ہی بی جے پی مخالف تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو لے کر بہار میں ایک اہم میٹنگ ہو سکتی ہے۔فی الحال تمام رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee On NRC مغربی بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلی ممتا بنرجی

بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے 2024 عام انتخابات میں اتحاد بنانے کو لے کر بات چیت کرنے کے لئے کولکاتا آئے ہیں۔بات چیت ہو رہی ہے اور مستقبل میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details