اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee ممتا بنرجی نے قومی ترانہ کی توہین نہیں کی ہے، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

ممبئی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کے خلاف قومی ترانہ گانے کی توہین کے معاملےمیں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانہ گانا اور پڑھنا ایک چیز نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے قومی ترانہ کی توہین نہیں کی ہے۔عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
ممتا بنرجی نے قومی ترانہ کی توہین نہیں کی ہے۔عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 8:46 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 9:41 PM IST

کولکاتا:ریاست مہاراشٹر کےممبئی کی مج گائوں نگر سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف بی جے پی کے ایک لیڈرکی شکایت پر قومی ترانے کی توہین کرنے پر دائر مقدمہ کو خارج کر دیا۔ ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ اے سی بی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ممتا نے 2021 میں ممبئی میں ایک پروگرام میں قومی ترانہ نہیں گایا تھا۔ اس لیے ان پر قومی ترانے کی توہین کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔

جج کالے نے ممبئی میں ہونے والی تقریب کی ویڈیو کی جانچ کے بعد اپنا حکم دیا۔ فیصلہ بدھ کو جاری کیا گیا۔ یکم دسمبر،2021 کو، ممتا نے ممبئی میں یشونت راؤ چوان تھیٹر میں کیفے پریڈ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ الزام ہے کہ پروگرام کے اختتام پر انہوں نے کرسی پر بیٹھ کر قومی ترانہ گایا۔ ممبئی بی جے پی کے رہنما وویکانند گپتا نے اپنی شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے قومی ترانہ کو اچانک روک دیا اور گائے بغیر ہی اسٹیج سے چلی گئیں -

اس کے بعد وویکانند نے کیفے پریڈ پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کروائی۔ لیکن چونکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، انہوں نے ممبئی کی ماجھگاؤں نگر سیشن کورٹ میں شکایت کی۔ عدالت نے ممتا کو بھی سمن بھیجا۔ 2 مارچ 2022 کو ممتا کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee رابندر ناتھ ٹیگور کی تختی کو لے کر ایک بار پھر ممتا بنرجی نے وائس چانسلر کی تنقید کی

ممتا بنرجی نے سمن کے خلاف خصوصی عدالت میں اپیل کی تو خصوصی عدالت کے جج آر این روکڑے نے طریقہ کار کی غلطیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 12 جنوری کو نئی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ۔اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے لیڈر نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کی اور عدالت نے انہیںذاتی طور پر پیش ہونے استثنی دیدیا۔مرتبہ مج گاؤں سٹی سیشن کورٹ نے انہیں قومی ترانے کی توہین کے الزام سے بری کر دیا۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 1, 2023, 9:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details