ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee رابندر ناتھ ٹیگور کی تختی کو لے کر ایک بار پھر ممتا بنرجی نے وائس چانسلر کی تنقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 2:58 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بارپھر وشو بھارتی یونیورسٹی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

رابندر ناتھ ٹیگور کی تختی کو لے کر ایک بار پھر ممتا بنرجی نے وائس چانسلر کی تنقید کی
رابندر ناتھ ٹیگور کی تختی کو لے کر ایک بار پھر ممتا بنرجی نے وائس چانسلر کی تنقید کی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بارپھر وشو بھارتی یونیورسٹی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر دودیوت چکرورتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم رابندر ناتھ ٹیگور کے نام کو مٹانے کی کوشش نہ کی جائے۔ اس متنازع تختی کو ہٹادیں ۔برائے مہربانی عزت اور انسانیت کا مظاہرہ کریں۔

وائس چانسلر پر الزام ہے کہ یونیسکو کی جانب سے شانتی نکیتن کو تسلیم کرنے کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔ شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دئیے جانے کے بعد سفید پتھر کی تختیاں لگائی گئیں۔ اس پتھر میں وشو بھارتی یونیورسٹی کے چانسلراور وزیر اعظم نریندر مودی اور وائس چانسلر کا نام ہے۔ رابندر ناتھ ٹیگور کا نام کہیںپر بھی نہیں ہے۔اس کے بعد ہی وائس چانسلر کے خلاف تنقیدیں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Cash for Query Case پارلیمنٹ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے مہوا موئترا کو 2نومبر کو طلب کیا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وشوا بھارتی میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی جگہ صاف اور متکبرانہ خودغرضی دکھانے کا کام چل رہا ہے۔ یونیسکو نے شانتی نکیتن کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔ممتا بنرجی اس معاملے میں کئی مرتبہ اس معاملے میں آواز اٹھا چکے ہیں ۔گزشتہ دنوںپریس کانفرنس میں بھی انہوں نے اس سوال کو اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ٹیگور کا نام شامل نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.