کولکاتا:ڈھائی سال کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تارا تلہ برج کا افتتاح کردیا ہے۔اس کی وجہ سے شمالی کلکتہ میں جام کا مسئلہ ختم ہوجانے گا۔درگا پوجا سے قبل اس کو حکومت کی طرف سے بڑے تحفے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔New Tala bridge worth Rs 468 crore to be thrown open to public today
بارہ نگر سے شمالی کلکتہ آنے والوں کو اب بیل گھچیا پل پر ٹریفک جام سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ پوجا سے قبل تارا تلہ پل کے کھلنے سے ٹریفک کی بھیڑ میں کمی کی امید ہے۔ شمالی کلکتہ اور شمالی مضافات کے راستے میں یہ پل بہت ہی اہم رول ادا کرتا ہے۔میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ چونکہ یہ نیا پل جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اس لیے یہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔