اردو

urdu

Coal Smuggling Case: کوئلہ اسمگلنگ کیس: ای ڈی نے 8 سینئر پولیس افسران کو دہلی طلب کیا

By

Published : Aug 11, 2022, 10:27 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال کے آٹھ سینئر پولیس افسران کو کوئلہ اسمگلنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی طلب کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا: ای ڈی نے بنگال کے 8 سینئر پولیس افسران کو دہلی طلب کیا ہے مرکزی ایجنسی کے ذریعہ طلب کیے گئے آئی پی ایس افسران میں گیانونت سنگھ (اے ڈی جی، سی آئی ڈی)، کوٹیشور راؤ، ایس سیلوامورگن، شیام سنگھ، راجیو مشرا، سوکیش کمار جین اور تتھاگتا باسو شامل ہیں۔

پولیس ذرائع بتایا ہے کہ آئی پی ایس افسران کو نئی دہلی کے دفتر میں ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کے لیے مخصوص تاریخیں دی گئی ہیں۔

ای ڈی کے اہلکار نے کہا کہ ان آئی پی ایس افسران نے کوئلہ اسمگلنگ کیس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ان افسران نے اس گھوٹالے سے فائدہ اٹھایا۔ یہ سبھی ان علاقوں میں تعینات تھے جہاں اسمگلنگ ہوئی ہے۔ان آٹھ افسران میں سے سات کو ای ڈی نے گزشتہ سال بھی طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Coal smuggling case: کولکاتا سے کوئلہ اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details