اردو

urdu

Attack on Minor in Midnapur WB: مغربی بنگال کے مدنی پور میں نابالغ لڑکی پر جان لیوا حملہ

By

Published : Jan 27, 2022, 7:12 PM IST

Updated : Jan 27, 2022, 10:22 PM IST

مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور ضلع کے پنگلہ تھانہ علاقے میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغ لڑکی پر جان لیوا حملے Deadly Attack on a Minor in West Bengal کے خلاف مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ جام کر دیا۔

مغربی بنگال میں نابالغہ پر جان لیوا حملہ
مغربی بنگال میں نابالغہ پر جان لیوا حملہ

مدنی پور: مقامی باشندوں نے احتجاج اور ناکہ بندی کرتے ہوئے نابالغہ پر جان لیوا حملے Attack on Minor in Midnapur WBمیں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج و دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی مدنی پور ضلع کے پنگلہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ گزشتہ شب لڑکی اپنے افراد خاندان کے ساتھ سرکس دیکھ واپس آ رہی تھی تبھی ماورتی وین سوار پر چند لوگ آئے اور اس پر حملہ کر دیا۔

شرپسند تیز دھار ہتھیار سے لڑکی پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہو گئے۔ زخمی کو پہلے پنگلہ ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مزید بگڑنے پر مدنی پور محکمہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:Naxal Attack On Railway Track Giridih: گرڈیہ میں نکسلیوں کا ریلوے لائن پر دھماکہ

لڑکی کی ماں سلطانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی بیٹی کی حالت نازک ہے۔ وہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری چاہتی ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2022, 10:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details