ETV Bharat / bharat

Naxal Attack On Railway Track Giridih: گرڈیہ میں نکسلیوں کا ریلوے لائن پر دھماکہ

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 8:20 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً 12:15 بجے نکسلیوں کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی اور دھماکہ کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پول نمبر 334/13 اور 14 کے درمیان پیش آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گرڈیہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔Naxal Attack On Railway Track Giridih

گرڈیہ میں نکسلیوں نے ریلوے لائن پر دھماکہ کیا
گرڈیہ میں نکسلیوں نے ریلوے لائن پر دھماکہ کیا

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گرڈیہ میں بند کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکسلیوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ نکسلیوں نے گیا۔دھنباد کے راستے نئی دہلی سے ہاوڑہ جانے والے ریلوے لائن کو نشانہ بنایا ہے۔ اس ریلوے لائن میں جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے سریا تھانہ علاقے کے چیچاکی اور چودھری ڈیم کے درمیان اپ اور ڈاون ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔Naxal Attack On Railway Track Giridih

دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، ساتھ ہی اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً 12:15 بجے نکسلیوں کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی اور دھماکہ کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پول نمبر 334/13 اور 14 کے درمیان پیش آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گرڈیہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔



مزید پڑھیں:۔ پولیس کاروائی میں دو نکسلی ہلاک

دوسری جانب اس واقعے کے بعد سے گنگا دامودر، لوک مانیہ تلک ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر رکی ہوئی ہیں جبکہ صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں، ساتھ ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے آس پاس کے علاقے میں تلاشی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نکسلی تنظیم سی پی آئی-ماؤسٹ کے سرکردہ رہنماء پرشانت بوس اور ان کی بیوی شیلا دی کی گرفتاری کے بعد سے نکسل تنظیمیں ناراض ہیں۔ نکسلی تنظیم کی جانب سے گرفتاری کے بعد دو بار بند کیا جا چکا ہے۔ اس بار دونوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے 21 جنوری سے 26 جنوری تک یوم مزاحمت منایا گیا۔ اس دوران گرڈیہ کے کھوکھرا اور مدھوبن میں موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ڈمری میں نورنگو کے قریب دریائے برکر پر پل کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.