اردو

urdu

ڈرون کے ذریعے کنٹینمینٹ زونس کا جائزہ

By

Published : Jul 19, 2020, 1:06 PM IST

رامپور میں پولیس نے ڈرون کا استعمال سے کنٹینمینٹ زونس کا جائزہ لیا۔ اس دوران لوگوں سے سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

up police
up police

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں دو روزہ لاک ڈاؤن کے آج پہلے دن ڈرون کیمروں سے کنٹینمنٹ زون قرار دیے گئے علاقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی مرادآباد ڈویژن رمِت شرما نے رامپور پولیس افسران اور پولیس جوانوں کے ساتھ گشت کر کے لاک ڈاؤن پر عمل آوری اور لا اینڈ آرڈر کا جائزہ لیا۔

ڈرون کے ذریعے کنٹینمینٹ زونس کا جائزہ

اس کے علاوہ انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آئی جی رمت شرما نے کہا 'ڈرون کیمروں کی ویڈیو کے ذریعہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہدایات پر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ لوگ لاپرواہی برتتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہفتے کے روز لاک ڈاؤن میں کہیں کوئی بڑی شکایت نظر نہیں آئی۔ تاحال ہم نے دو لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں کارروائی کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details