بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زیدپور اسمبلی سیٹ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائیلٹ نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتی ناتھ مسلسل یہ کہہ رہے ہیں یہ ڈبل انجن کی حکومت ہے۔
سچن پائلٹ نے پیر کو بارہ بنکی میں بی جے پی حکومت سمیت ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مارچ کو ڈبل انجن کا پہلا انجن اور 2024 میں دوسرا انجن سیز ہو جائے گا۔
انہوں مزید کہا کہ اس لیے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے یوپی میں بڑھ گئے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ اگر یہاں انجن فیل ہوا تو 2024 میں ان کا انجن بھی فیل ہو جائے گا۔