اردو

urdu

پولیس اہلکاروں کے گھر قرقی کا نوٹس چسپاں

By

Published : Aug 21, 2019, 11:24 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

سنہ 2017 کے نومبر میں نوئیڈا کے ہیبت پور میں بی جے پی سمیت دو افراد کا قتل کر دیا گیا تھا، اسی کیس میں مطلوب داروغہ اور پولیس کے گھر قرقی کے نوٹس چسپاں کیے گئے ہیں۔

بی جے پی لیڈر شیو کمار


بی جے پی کے رہنما شیو کمار یادو، ڈرائیور بدری ناتھ اور پرائیویٹ سکیورٹی اہلکار رئیس پال کے قتل کیس میں ضلعی عدالت نے داروغہ امت یادو اور ارون یادو کے گھر قرقی کے نوٹس چسپاں کیے ہیں۔

داروغہ امت یادو اور ارون یادو اگر مقررہ وقت میں خودسپردگی نہیں کرتے ہیں تو ان کے گھروں کی قرقی کر دی جائے گی۔

ان دونوں کے خلاف پہلے ہی غیر ضمانتی وارنٹ پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔اس کیس کی تفتیش ایس آئی ٹی کی ٹیم کر رہی ہے۔

تفتیش بعد امت یادو اور ارون یادو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

سنہ 2017 کے نومبر میں نوئیڈا کے ہیبت پور گاؤں کے قریب بی جے پی سمیت دو افراد کا قتل کر دیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details